International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, July 1, 2008

فاٹا کے پارلیمانی لیڈر منیراورکزئی نے فاٹا کے بارے میں اسفندر یار ولی‘ قاضی حسین احمد ‘ مولانا فضل الرحمان ‘ سمیع الحق اور قبائلی ارکان کے مشترکہ جرگہ

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر منیر خان اورکزئی نے فاٹا کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے اسفند یار ولی خان ، قاضی حسین احمد، مولانا فضل الرحمان ، مولانا سمیع الحق اور قبائلی ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل جرگہ کی تجویز دے دی ۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا بالخصوص خیبر ایجنسی کی صورتحال پر غور کے لیے قبائلی اراکین پارلیمنٹ کا اہم اجلاس ایک دو روز میں منعقد ہو گا۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں منیر خان اورکزئی نے کہاہے کہ صوبہ سرحد کے قبائلی علاقوںکے حوالے سے جماعت اسلامی ، جے یو آئی ( ف ) ، اے این پی ، جے یو آئی ( س ) کے سربراہوں ان جماعتوں کے دو دو نمائندوں اورقبائلی ارکان پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا جائے جو علاقے کا دورہ کرے ہمیں یقین ہے مسائل کا حل نکل آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں وزیراعظم ہاوس میں منعقدہ بریفنگ جس میں فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی دیگرفوجی حکام نے حکمران اتحاد کے قائدین کو بریفنگ دی تھی یہی طے ہوا تھاکہ پارلیمنٹ کی اکثریت جو فیصلہ کرے گی اسی پر عمل کیا جائے گا۔ فاٹا کے بارے میں پارلیمنٹ میں پالیسی بنائے گی مگر ایسا نہیں ہو رہاہے ۔ صدر پرویز مشرف امریکا سے خوفزدہ ہیں۔ موجودہ حکومت بھی اس کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے پارلیمنٹ کابینہ کسی کو اعتماد میں نہیں لیا جارہاہے ۔ نہ رائے لی جاتی ہے ۔ سابقہ پالیسی کو جاری رکھا گیا ہے۔ صورتحال پر غور کے لیے ایک دو روز میں فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس ہو گا ۔

No comments: