International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, July 1, 2008
ایران کو سمندری راستہ بند کر نے کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکہ
ماناما ۔ امریکی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کیون جے کوس گرف نے ایران کو خبر دار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کو دنیا کے لئے تیل کی سپلائی کاسمندری راستہ بند کر نے کی اجازت نہیں دے گا ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی کمانڈر نے بحرین میں پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ ایران سمندری راستہ بند نہیں کرے گا اور اگر اس نے ایسی کوشش کی تو امریکہ ایران کو سمندری راستہ بند کر نے کی اجازت نہیں دے گا یہ بات امریکی چیف نے ایران کے انقلابی گارڈز کے چیف کے بیان کے رد عمل میں کہی جس میں گزشتہ ہفتے ایرانی چیف نے کہا تھا کہ یہ فطری امر ہے کہ جب ملک پر حملہ ہو تا ہے تو وہ اپنے دشمن کے خلاف تمام صلاحیتیں اور حربے استعمال کر تا ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ خلیج فارس اور سمندری راستہ کو روکنا بھی ہمارا ایک ہتھیار ہو گا واضح رہے کہ یہ سمندری راستہ ایران اور عمان کے درمیان توانائی کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے اور دنیا کا 40 فیصد خام تیل اسی سمندری راستے کے ذریعے مختلف ممالک تک پہنچتا ہے امریکن بحریہ کے وائس ایڈمرل کوس گرف نے کہا کہ اگر ایران نے سمندری راستہ بند کیا تو یہ ایکشن امریکہ کے خلاف نہیں بلکہ عالمی برادری کے خلاف ہو گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment