واشنگٹن ۔ امریکی صدر بش کو ایک تقریب میں اس وقت خوف کا سامنا کرنا پڑا جب کچھ حاضرین نے تقریب کے دوران ان پر آوازے کسے اور انہیں جنگی مجرم قرار دیا۔ صدر جارج بش ریاست ورجینیا میں امریکی یوم آزادی کی مناسبت سے تارکین وطن کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس دوران کئی افراد زور زور سے انہیں برا بھلا کہتے رہے اور ان کی خارجہ پالیسی پر بھی تنقید کی۔ شور شرابے کی وجہ سے ان کی تقریر کئی بار تعطل کا شکار ہوئی۔ خطاب کے دوران ایک خاتون سمیت نو افراد نے سٹیج تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی سٹاف انہیں دھکیل کر باہر لے گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر بش کو سخت خوف کا سامنا کرنا پڑامگر انہوں نے ظاہر کیا کہ جیسے انہوں نے مظاہرین کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, July 5, 2008
صدر بش تم جنگی مجرم ہو ، تقریب میں حاضرین کے نعرے
واشنگٹن ۔ امریکی صدر بش کو ایک تقریب میں اس وقت خوف کا سامنا کرنا پڑا جب کچھ حاضرین نے تقریب کے دوران ان پر آوازے کسے اور انہیں جنگی مجرم قرار دیا۔ صدر جارج بش ریاست ورجینیا میں امریکی یوم آزادی کی مناسبت سے تارکین وطن کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس دوران کئی افراد زور زور سے انہیں برا بھلا کہتے رہے اور ان کی خارجہ پالیسی پر بھی تنقید کی۔ شور شرابے کی وجہ سے ان کی تقریر کئی بار تعطل کا شکار ہوئی۔ خطاب کے دوران ایک خاتون سمیت نو افراد نے سٹیج تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی سٹاف انہیں دھکیل کر باہر لے گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر بش کو سخت خوف کا سامنا کرنا پڑامگر انہوں نے ظاہر کیا کہ جیسے انہوں نے مظاہرین کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment