International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 5, 2008

تجربہ کار عسکری قیادت پر زمانہ امن و جنگ میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔جنرل اشفاق پرویز کیانی



کراچی ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ تجربہ کار عسکری قیادت پر زمانہ امن و جنگ میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس میں کمانڈ اور ذرائع کی انتظام کاری اہمیت کی حامل ہیں۔یہ بات انہوں نے کراچی میں ائیر وار کالج میں 21 ویں ائیر وار کورس کے کانوکیشن کی تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے پیشہ ورانہ امور میں پاکستانی فضائیہ کی کمٹمنٹ کو سراہا اور پاس آؤٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی۔پاکستان ائیر وار کالج کے 21 ویں پاس آؤٹ ہونیو الے دستے میں اتحادی ممالک کے افسران بھی شامل تھے جنہیں دیگر طلباء کے ساتھ کورس کی تکمیل پر ڈگریاں اور انعامات تفویض کئے گئے۔قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی کالج آمد پر صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے ان کا استقبال کیا۔

No comments: