اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ مشترکہ جمہوری ایجنڈے کے تحت ججز کی بحالی میں سنجیدہ ہیں۔ اتحادیوں کی مشاورت سے آئینی پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے یاد ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات میں کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال بالخصوص ججز کی بحالی ، حکمران اتحاد اور فاٹا میں اپریشن سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ۔ اہم قومی ایشوز کے حوالے سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام بھی وزیر اعظم کو پہنچایا گیا ۔ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں ۔ قومی ایشوز کے حوالے سے سیاسی و جمہوری قوتوں بالخصوص اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ آزاد عدلیہ کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ججز کی بحالی میں سنجیدہ ہے یہی وجہ ہے کہ معزول ججز کو تنخواہیں ادا کی گئیں ہیں ۔عوام سے کئے گئے وعدوں کے حوالے سے عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔ عوام کی نمائندہ حکومت ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے
تفصیلی خبر۔ وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات
مشترکہ جمہوری ایجنڈے کے تحت ججز کی بحالی میں سنجیدہ ہیں۔ یوسف رضا گیلانی
اتحادیوں کی مشاورت سے آئینی پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا
چاروں صوبوں کی گندم کی ضروریات پوری کر نے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے
گندم کی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات کی ہدایت کر دی ہے
حکومت عوام سے کئے گئے وعدے یاد ہیں ، وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں اظہار خیال
ملاقات میں وزیراعظم کو میاں محمد نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایاگیا۔ ذرائع
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ مشترکہ جمہوری ایجنڈے کے تحت ججز کی بحالی میں سنجیدہ ہیں۔ اتحادیوں کی مشاورت سے آئینی پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے یاد ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات میں کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال بالخصوص ججز کی بحالی ، حکمران اتحاد اور فاٹا میں اپریشن سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ۔ اہم قومی ایشوز کے حوالے سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام بھی وزیر اعظم کو پہنچایا گیا ۔ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں ۔ قومی ایشوز کے حوالے سے سیاسی و جمہوری قوتوں بالخصوص اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ آزاد عدلیہ کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ججز کی بحالی میں سنجیدہ ہے یہی وجہ ہے کہ معزول ججز کو تنخواہیں ادا کی گئیں ہیں ۔عوام سے کئے گئے وعدوں کے حوالے سے عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔ عوام کی نمائندہ حکومت ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے سر کاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں ہے اور صوبوں کی ضروریات پوری کر نے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے وزیر اعظم نے کہا کہ نومبر کے اختتام تک بیرون ممالک سے منگوائی جانے والی گندم کی مقررہ مقدار منگوائی جائے گی وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ بندر گاہ پر گندم پہنچنے پر صوبوں کو ان کے مقررہ کی تقسیم یقینی بنائی جائے وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ گندم کی نقل و حمل پر پابندی نرم کر ے تا کہ مقامی فلور ملوں کو گندم کی فراہمی ہو سکے اور عام شہریوں کو آٹا بآسانی پہنچایا جا سکے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال کی پالیسیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور ملک سے زرعی اجناس کی کمی سے نمٹنے کے لئے جدید مشینری کا استعمال کیا جانا چاہیے انہوں نے وفاقی وزیر خوراک اور وفاقی سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب حکومت اور دوسرے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں تعاون کریں وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایات کی کہ وہ گندم کی سمگلنگ روکنے کے لئے سخت اقدامات کریں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے ہر شہری کے لئے روٹی کی فراہمی یقینی بنائے گی اور صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں غربت میں کیم ،سماجی تحفظ ،بنیادی صحت کے مراکز،یونین کونسلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ہیپاٹائٹس کو کنٹرول کر نے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں تا کہ غریب خاندانوں کو فائدہ ہو سکے اور اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک دوسرے سے تعاون کر نا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ذرائع کا ناجائز استعمال نہ ہو وزیر اعظم نے اپنے اسپیشل اسسٹنٹ کو ہدایت کی کہ فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے وہ تمام صوبوں سے وزراء سے ملاقاتیں کریں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کو گندم کی بروقت فراہمی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر نے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا وفاقی وزیر خزانہ سید نوید قمر،وفاقی وزیر خوراک و زراعت نذر محمد گوندل،حنا ربانی کھر،شہناز وزیر علی،شاہد خاقان عباسی اور پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر خزانہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment