International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 5, 2008

تارکین وطن ہوشیار ، بیچ کی انگلی نہ دکھائیں ، وطن واپس بھیجا جا سکتا ہے

دبئی ۔ اگر آپ نے عام مقامات پر کسی کے سامنے بیچ کی انگلی دکھائی تو آپ کو اپنے وطن واپس بھیجا جا سکتا ہے ۔ گلف نیوز کے مطابق ایک چیف پراسیکیوٹر نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ عوامی مقامات پرکسی کو بیچ کی انگلی دکھانے کے قصور وار پائے گئے انہیں لازمی طور پر ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا ۔ یہاں رہنے والوں کو چاہئے کہ وہ عام مقامات پر بہتر طریقے سے رہیں ۔ اس لئے کہ فیڈرل پینل لاء کے مطابق عوامی مقامات پر ایسی حرکتیں کرنا جس سے فحاشی کی جھلک آتی ہو ‘ قابل سزا عمل ہے اوراس کے لئے قصور وار پائے گئے فردکو وطن واپس بیھجا جا سکتا ہے چیف پراسیکیوٹر نے گلف نیوز کو بتایا کہ امارات کے لوگوں سے اگر یہی جرم سرزد ہوتا ہے تو انہیں جیل کی سزا‘جرمانہ یا دونوں ہو سکتا ہے ۔

No comments: