International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 5, 2008

خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن “صراط مستقیم “ہفتے کو آٹھویں روز بھی جاری



پشاور۔ خیبر ایجنسی میںعسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن “صراط مستقیم “ہفتے کو آٹھویں روز بھی جاری رہا اور طے شدہ منصوبے کے مطابق پولیٹیکل ا نتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے ادارے آپریشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اٹھارہ قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے نے نارائی خوڑ کے مقام پر اے پی اے باڑہ سے ملاقات کی۔ جس میں جرگہ نے پولیٹیکل انتظامیہ کو متعلقہ عناصر سے تیراہ میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیااور کہا کہ متعلقہ عناصر پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ سیکورٹی/ ضمانت جمع کرنے اور اپنے باقی ماندہ مراکز کو ازخود مسمار کرنے پر تیار ہیں۔ جرگہ نے پولیٹیکل انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔ کہ باڑہ بازار کھول دی جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقہ بندیاں ختم کردی جائیں۔مندرجہ بالا معاملات /نقاط پر مزید بحث کل اتوارکو خیبر ھاوس پشاور میں ہونے والے جرگے میں ہوگی۔باڑہ میں 28 جون سے نافذ کرفیو میں کل سے نرمی کی گئی ہے۔ تاہم اسلحہ کی نمائش پر پابندی اور فرنٹیر کرائمز ریگولیشن کے دفعہ 38 پر آئندہ احکامات تک عمل درآمد جاری رہے گا۔علاقہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے معمول کے مطابق گشت کررہے ہیں اور اب تک 92 افراد حراست میں لئے گئے ہیں۔ ہفتہ کو کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

No comments: