International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 11, 2008

پنجاب: سرکاری اہلکار برطرف






برطرف اور ٹرانسفر ہونے والوں میں پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی شامل ہے
پنجاب حکومت نے سابق دور میں ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پرتعینات کیےگئے افسروں اور اہلکاروں کو فوری طور ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے جبکہ ایک دوسرے حکم کے ذریعے صوبے بھر میں ضلع کی سطح پر انتظامیہ میں بڑی پیمانے پر تبادلے اور تقرر کیےگئے ہیں۔
پنجاب میں مسلم لیگ نواز نے ابھی حکومت قائم نہیں کی تاہم انتخابات کے نتائج کے بعد ان افسروں کی فہرستوں کی تیاری شروع ہوگئی تھی جہنیں چودھری پرویز الہیْ کی وزارت اعلیٰ میں قواعد میں نرمی کر کے اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا۔
ان میں وہ افسران شامل ہیں جنہیں ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ کنٹریکٹ دیا گیا، ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی یا وہ ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں سے آئے ہیں۔
پنجاب میں مسلم لیگ نواز نے ابھی حکومت قائم نہیں کی تاہم انتخابات کے نتائج کے بعد ان افسروں کی فہرستوں کی تیاری شروع ہوگئی تھی جہنیں چودھری پرویز الہیْ کی وزارت اعلیٰ میں قواعد میں نرمی کر کے اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا

جمعرات کو پنجاب کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام خود مختار اداروں، ملحقہ محکموں اور فلیڈ یونٹوں میں ریٹائرڈ سول، آرمی اور پولیس افسروں اور اہلکاروں کو دوبارہ دی گئی ملازمت کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق گریڈ ایک سےگریڈگیارہ تک کے اہلکار اس حکم سے مستثنیْ ہونگے تاہم یہ استثنیْ پٹواریوں، رجسٹری محرر، ایکسائز انسپکٹروں اور ایسی دیگر پرکش اسامیوں پر تعینات اہلکاروں کو حاصل نہیں ہوگا۔حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ایسے تمام افسر اور اہلکاروں کے کنٹریکٹ فوری طور پر منسوخ ہونگے۔
ادھرانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اظہر حسن ندیم نے نئے احکامات کی روشنی میں پولیس کے بتیس افسروں کے کنٹریکٹ ختم کر کے ان کو برطرف کر دیا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر جن افسروں کو برطرف کیا گیا ہے ان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس رفعت پاشا اور دو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے علاوہ کئی ایس ایس پی، ایس پی اور ڈی ایس پی شامل ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے بڑے پیمانے پر ضلع کی سطح تعینات ڈی سی اوز کے علاوہ دیگر افسروں کو تبدیل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد جب یہ بات واضح ہوگئی کہ صوبے میں مسلم لیگ نواز کی حکومت قائم ہوگی تو صوبے میں تعینات سینیر افسروں نے خود ہی عہدے چھورنے شروع کردیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس احمد نسیم نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی، وزیر اعلٰی کے پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نجیب اللہ ملک اور سیکرٹری ہاؤسنگ خالد سلطان نے اپنے تبادلے وفاق میں کروالیے جبکہ لاہور کے ایس ایس پی آپریشن آفتاب چیمہ تربیت کے لیے چلے گئے ہیں اور پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے بعد صوبےکی سیکرٹری سروسز مسز وسیم افضل رخصت پر چلی گئی ہیں۔

No comments: