راولپنڈی ۔ بدھ کے روز کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے دوران 6 وکلاء سمیت جلائے جانے والے گیارہ افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ضلع کچہری چوک راولپنڈی میں پڑھائی گئی ۔ جس کی امامت معروف قانون دان چوہدری توفیق آصف اعوان ایڈووکیٹ نے کی ۔ جبکہ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ( ن ) کے سینیئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ سے قبل ضلع کچہری میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے ان واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی اور ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ دریں اثناء ضلعی بار کے سیکرٹری جنرل ساجد خان تنولی نے اعلان کیا کہ آج ( ہفتہ ) کے دن شہدائے کراچی کے لئے ضلعی بار راولپنڈی میں قرآن خوانی کی جائے گی ار ان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی جائے گی ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, April 11, 2008
کراچی میں زندہ جلائے جانے والے وکلاء کی غائبانہ نماز جنازہ ، ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی
راولپنڈی ۔ بدھ کے روز کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے دوران 6 وکلاء سمیت جلائے جانے والے گیارہ افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ضلع کچہری چوک راولپنڈی میں پڑھائی گئی ۔ جس کی امامت معروف قانون دان چوہدری توفیق آصف اعوان ایڈووکیٹ نے کی ۔ جبکہ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ( ن ) کے سینیئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ سے قبل ضلع کچہری میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے ان واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی اور ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ دریں اثناء ضلعی بار کے سیکرٹری جنرل ساجد خان تنولی نے اعلان کیا کہ آج ( ہفتہ ) کے دن شہدائے کراچی کے لئے ضلعی بار راولپنڈی میں قرآن خوانی کی جائے گی ار ان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی جائے گی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment