پشاور۔ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور نے اتفاق رائے سے چند قراردادوں کی منظوری دی جس میں مطالبہ کیاگیا کہ کراچی کے واقعات میں ملوث ایم کیو ایم میں شامل ہندوستانی مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے ۔نو اپریل کو ہونے والے پرتشدد واقعات اور ہنگاموں کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر ڈالتے ہوئے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیاگیا ۔ قرارداد میں کراچی کے پرتشدد واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث ایم کیو ایم کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا ۔ایک اور قرارداد میں صدر مشرف کو عہدہ صدارت چھوڑنے کا مطالبہ کیاگیا یہ قراردادیں پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبد الطیف آفریدی نے پیش کیں جنہیں اتفاق رائے سے منظور کرلیاگیا ۔ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہونے والے احتجاجی جنرل باڈی کے اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ گوانتا نامو بے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے جنرل ہڈکو پاکستان میں امریکہ کے ڈیفنس اتاشی مقرر کرنے کی مذمت کی گئی اور اسے پاکستان سے نکال دیا جائے ۔جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبد الطیف آفریدی نے کہا کہ وکلاء کی تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لئے سازشیں کی جا رہی ہیں ۔تیرہ مہینوں سے وکلاء تحریک چلا رہے ہیں مگر ان کی تحریک میں ایک پتھر بھی نہیں ماراگیا اب اس تحریک کو پر تشدد بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کی صفوں میں کوئی نفاق نہیں بلکہ چاروں صوبوں کے وکلاء اور عوام کے درمیان فاصلے سمٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے خلاف سازشیں شروع ہو چکی ہیں اور ملک توڑنے والی منفی قوتیں ظلم پر اتر آئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ناجائز قبضہ کیاہوا ہے افغانستان مہاجرین کی طرح ایم کیو ایم کے مہاجرین کو بھی اپنے وطن واپس بھیجنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں شرفاء ہونگے مگر ان کی قیادت فریب اور جھوٹی ہے ۔کراچی بار کی جانب سے حملے کا ڈھونگ رچا کر ایم کیو ایم اپنے آپ کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی ایم کیو ایم چوری سینہ زوری کا کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کی دہشت گردی بند نہ ہوئی تو پنجابی،سندھی،پختون اور بلوچوں کا اتحاد قائم کر کے ان کا مقابلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کے واقعات میں بھی ایم کیو ایم ملوث رہی ہے ۔جنرل باڈی کے اجلاس سے پیپلز لائر زفورم کے صوبائی جنرل سیکرٹری مہم آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ہڈ کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دیکر بہت بڑی غلطی کی گئی کیونکہ وہ قرآن کی بے حرمتی میں ملوث رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیر افگن نیازی کے ساتھ جو کچھ ہوا اچھا ہوا کیونکہ یہ مکافات عمل تھا ۔مہم آفریدی نے کہا کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے شیر افگن نیازی نے اپنے دور اقتدار میں وکلاء کے خلاف نا شائستہ زبان استعمال کی تھی اور وہ وکلاء کو دہشت گرد قرار دے رہے تھے ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ فدا گل اور جمال خٹک کی سربراہی میں ڈنڈا بردار دستہ تیار کیا جائے تاکہ بائیکاٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکا جا سکے ۔جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے غلام نبی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہماری جنگ عدلیہ کی آزادی کے لئے ہے اور اس وقت جنگ دو گروپوں کے درمیان لڑی جا رہی ہے ایک حق پرست اور دوسرے مفاد پرست ۔وکلاء حق پر ہیں اور حق کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے نیا اسرائیل قائم کر دیا ہے اور وہ بے گناہ عوام پر تشدد میں ملوث رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایم کیو ایم کی غلامی منظوری نہیں ۔انہوں نے اسمبلیوں کی جانب سے شیر افگن نیازی اور ارباب غلام رحیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر مذمت کرنے کی بھر پور مذمت کی انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی پر قبضہ جمایا ہوا ہے اور اس نے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور وہ بدمعاش بن بیٹھی ہے ۔جنرل باڈی کے اجلاس سے بیرسٹر باچا،یاسر خٹک،فدا گل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, April 11, 2008
کراچی میں ایم کیو ایم کا ظلم بند نہ ہوا تو اس کے خلاف مل کر کاروائی کریں گے،پشاور بار سے وکلاء کا خطاب

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment