International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 11, 2008

پنجاب اسمبلی ، دوست محمد کھوسہ نے وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات جمع کرادیئے

لاہور… پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ نے چھ کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جلد از جلد عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔اس موقع پر میڈیا کو بتایا گیا کہ حکومت سازی کے فارمولے کے مطابق 22وزارتیں مسلم لیگ ن اور13وزارتیں پیپلز پارٹی کو ملیں گی۔فارورڈ بلاک کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا فارورڈ بلاک سے کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم بلاتفریق صوبے کی خدمت کرینگے۔انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ میڈیا ہماری رہنمائی کرے گا۔

No comments: