International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 11, 2008

سندھ اسمبلی کی ٢١ رکنی کابینہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے حلف لے لیا

کراچی۔ سندھ اسمبلی کی 21 رکنی کابینہ نے جمعے کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے حلف لے لیاہے ۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پیپلز پارٹی سندھ کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ سندھ کابینہ کے اراکین میں پیر مظہر الحق ، منظور حسین وسان ، شازیہ مری ، جام مہتاب ، ساجد جوکھیو ، اختر جدون ، آغا سراج ، سسی پلیجو، علی نواز شاہ ، نرگس این ڈی خان، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، توقیر فاطمہ، ایاز سومرو، امیر نواب، مراد علی شاہ ، دیارام ، عبد الجلیل میمن ، عبدالحق بھرت، میر نادر مگسی ، سیف اﷲ دھاریجواور مکیش کمار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ کابینہ میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں نے شامل ہونے سے انکار کردیا ہے ۔نئی کابینہ میں دو اقلیتی ارکان بھی شامل ہیں ۔سندھ کی 21 رکنی کابینہ میں شامل امیر نواب کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر گورنر ہاؤس میں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیئے گئے تھے۔

No comments: