International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 11, 2008

بدعنوان عالمی قیادت ‘‘ کا صفایا کر دیاجائے گا ، احمدی نژاد کا اعلان



ایرانی قوم کو دھمکیوں اور پابندیوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ، مشہد میں صدر ایران کی تقریرتہران ۔ صدر ایران محمود احمدی نژاد نے کاپنے ملک کو ’’ بد عنوان عالمی قیادت ‘‘ کا صفایا کر دینے کا نیا ہدف دیاہے ۔ احمدی نژاد نے مشہد میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک کہ دنیا سے بدعنوان قیادت کا نام و نشان مٹا دیا نہیں جاتا ۔ صدر ایران نے اس تقریر کے ذریعے مغربی طاقتوں پر ایک اور وار کیا ہے۔ یہ طاقتیں نیوکلےئر بحران پرتہران کے ساتھ پہلے ہی سے طاقت آزمائی کر رہی ہیں ۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق احمدی نژاد نے کہاکہ ہمارے دشمنوں کویہ جان لینا چاہیے کہ دھمکیوں ، تحدیدات اور سیاسی و معاشی دباؤ کے ذریعہ ایرانی قوم کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے عوام کے لیے دو مقاصد کا تعین ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی ایران کی تشکیل اور عالمی قیادت کی تبدیلی ہمارا دوہرا مشن ہے ۔ ہمیں دونوں مقاصد کے حصول کی حتی المقدور کوشش کرنی چاہیے۔ صدر نے حساس نیو کلےئر سرگرمیاں روک دینے ایران سے اقوام متحدہ کے مطالبہ کو پھر ایک بار مسترد کر دیا۔ انہوںنے ایران کے خلاف عالمی ادارہ میں منظور قرار دادوں کو ردی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایرانی عوام امن پسند ہیں ۔ وہ منصفانہ ماحول میں بات چیت کر سکتے ہیں لیکن اپنے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں ہو گی ۔ احمدی نژاد نے عہد کیا کہ ایران ، مغرب کے دباؤ کے باوجود اپنی نیوکلےئر مہم ترک نہیں کرے گا۔ امریکا نے اسی ہفتہ ایران کو انتباہ دیا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل آوری سے انکار کے نتیجہ میں تہران مزید الگ تھلگ پڑ جائے گا اور نئی بین الاقوامی تحدیدات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

No comments: