International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 11, 2008

شعیب اختر پرپابندی اور میچ فکسنگ تنازعہ ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا سنسنی خیز اجلاس ١٤ اپریل کو طلب


انضمام الحق اور معین جنرل (ر) منیر حافظ ‘ ڈاکٹر نسیم اشرف اور شعیب اختر کو شرکت کرنے کے سمن جاری
اسلام آباد۔ اسلام آباد میچ فکسنگ معاملے میں نام آنے کے بعد کھیلوں کی سینٹ کیمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اور
وکٹ کیپر معین خان کو سمن جاری کیا ہے ۔ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی متنازعہ فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے خلاف پاکستان کرکٹ بورد کی طرف سے نافز کردہ پابندیوں اور دیگر امور پر چودہ اپریل کو اہم اجلاس طلب کیا ہے ۔ پی سی بی کے چیئرمین نسیم اشرف ضابطہ کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) منیر حافظ اور شعیب اختر بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنا موقف پیش کریںگے ۔ خیال رہے کہ شعیب نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا تھا کہ انہین کچھ میچوں میں خراب کارکردگی کے لیے ان دونوں سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں نے پیسہ دینے کی پیشکش کی تھی ۔ بعد میں اسی معاملے میں انضمام اور معین نے شعیب کے خلاف عدالتی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

No comments: