International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 11, 2008

متحدہ قومی موومنٹ کو دہشت گرد جماعت قرار دیا جائے ‘ مظفر آباد میں وکلاء کا مظاہرہ

مظفر آباد۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے وکلاء نے کراچی میں وکلاء کی ہلاکتوں اور جلائے جانے کا ذمہ دار متحدہ قومی موومنٹ کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو دہشت گرد جماعت قرار دیتے ہوئے کراچی کے واقعے کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرائے ۔ مظفر آباد میں ہائی کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بار کونسل آزاد جموں وکشمیر کے وائس چیئرمین چوہدری محمد ابراہیم ضیاء ایڈووکیٹ نے کراچی میں وکلاء کو جلائے جانے والے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس کو انسانیت سوز اقدام قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ خلق خدا کی زبان ان واقعات کے پیش متحدہ قومی موومنٹ کو ذمہ دار سمجھتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں گھناؤنے واقعے کی اقوام متحدہ تحقیقات کرے ۔ ابراہیم ضیاء نے کہا کہ وکلاء قانون کی حکمرانی کے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے اور آمریت کی بی ٹیموں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ احتجاجی مظاہرے سے خواجہ فاروق احمد رضا پیپلزپارٹی انجم نثار میرو دیگر نے خطاب کیا ۔ احتجاج سے قبل کراچی میں جاں بحق ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

No comments: