International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 11, 2008

اقوام متحدہ سے انسانی حقو ق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر جانیکی اجازت دینے کی اپیل







کشمیرسنٹریورپ نے مقبوضہ کشمیرمیں ایمنسٹی انٹر نیشنل کی جانب سے بغیرنشانات کے ایک ہزارقبروں کی رپورٹ تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ اپیل کے علاوہ دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ کشمیرسنٹرکی مشاورتی کونسل کے صدرعلی رضاسید نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو ایک خط کے ذریعے کے اپیل کی ہے صدر علی رضا سیدنے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس گھناؤنے دھندہ میں ملوث ایجنسیوں کی طرف سے بغیر نشانات ایک ہزار قبروں کے ثبوت مٹانے کا اندیشہ ہے ۔واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گذشتہ دنوں اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں اڑی کے علاقے میں ایک ہزاربغیرنشانات والی قبروں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کے بارے میں کہاجاتاہے کہ یہ ان لوگوں کی قبریں ہوسکتی ہیں جنھیں مختلف اوقات میں اغوا کرکے تشددکا نشانہ بناکرماراگیا ہے ۔

No comments: