اسلام آباد…حکومت نے پیمرا آرڈیننس میں تین نومبر دو ہزار سات کو ہونے والی ترامیم کے خاتمے کے لے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے ، جبکہ وزیرقانون نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے مکمل یا جزوی خاتمے کے لئے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت شروع ہوا تو ، ایوان میں اپوزیشن کے ارکان موجود تھے ، ، تاہم ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کراچی میں اپنی جماعت کی رابطہ کمیٹی کی طرف سے بلائے جانے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔وفاقی وزیراطلاعات شیری رحمن نے پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا ۔ اس سے پہلے ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو آئینی تحفظ حاصل ہے ، اسے صدر کی مرضی کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا ، اس لیئے یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ آرڈیننس مکمل ختم کیا جائے یا اس میں ترمیم کی جائے ۔اسمبلی اجلاس کے دوران سال2005 اور2006 کے لئے آڈیٹر جنرل کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں ۔ بعد میں ایوان نے ملک میں بجلی کے بحران پر بحث شروع کی تو نصف گھنٹہ کی بحث کے بعد اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔حکمران جماعت کی طرف سے بے نظیر بھٹو کے قتل پر اقوام متحدہ سے تحقیقات کرانے کی قرار داد پیش کی جانا تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں کیا جاسکا ۔آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے مسلم لیگ نون کی پارلے مانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا ، جس میں یہ طے کیا گیا کہ معزول ججوں کی بحالی کے لئے قرار داد کو کسی مجوزہ آئینی پیکج کے ساتھ منسلک نہیں کیا جائے گا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment