International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 11, 2008

قومی ہاکی ٹیم کے ٣٧ ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

کراچی۔ ممکنہ ہاکی کھلاڑیوں کی سلیکشن کا تنازعہ ختم ہو گیا۔ اذلان شاہ ٹورنامنٹ اور دورہ یورپ کیلئے قومی ٹیم کے سینتیس ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سیکٹر اصلاح الدین اور چیف کوچ نے پی ایچ ایف کے صدر میر ظفراللہ خان جمالی کی منظوری سے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے سینتیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ تربیتی کیمپ بارہ اپریل سے لاہور میں شروع ہو گا۔اٹھارہ رکنی ٹیم کے انتخاب کیلئے دوروزہ ٹرائلز اکیس اور بائیس اپریل کو ہوں گے۔ جبکہ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم پانچ مئی کو کوالالمپور روانہ ہو گی۔ کیمپ کیلئے چھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اصلاح الدین نے بتایا کہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر ممکنہ اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔

No comments: