International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, May 4, 2008

مکتوب ڈسکہ مرزا عبد القیوم ڈسکہ



شدید گرمی کے باعث ڈسکہ بھر میں آشوب چشم کی وباءپھیلنے کے ساتھ بچے بڑے ہیضہ، دست کا شکار ہو گئے تفصیل کے

مطابق گرمی میں شدت آنے کے بعدڈسکہ بھر کے متعدد شہری آشوب چشم میں مبتلا ہو گئے جسکی وجہ سے عینکوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا اور ڈسکہ کے فٹ پاتھوں پر لگے سٹالوں پر عینکوں کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ کر دیا گیا مین بازار ڈسکہ میں خریداری کی غرض سے آئے شہریوں و دیہاتیوں اسلم ، شہباز، نعمان ، شازیہ بی بی ، عارف، تصدق بی بی نے بتایا کہ گرمی کے باعث لوگ آشوب چشم کا شکار تو ہوئے ہی ہیں مگر شہری بالخصوص بچے اور خواتین ہیضے اور دست کا بھی شکار ہو رہے ہیں جسکے لئے کوئی حفاظتی انتظام نہیں کئے گئے انہوں نے بتایا کہ گھروں میں مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے جسکے خاتمہ کےلئے کوئی سپرے نہیں کی جا رہی جسکی وجہ سے شہری مختلف موزی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ سینٹری اہلکار اپنے عزیزو اقارب اور دوست احباب کے گھروں اور محلوں میں سپرے کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ڈسکہ:گندم کی کٹائی کا مرحلہ تاحال جاری ہے ڈسکہ بھر کے کاشتکار گرمی میں شدت اور آئے روز فصلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہونے کے بعد اپنی زمینوں میں کاشت تیار گندم کی کٹائی میں دن رات مصروف ہیں کئی بڑے زمینداروں نے آگ لگنے کے خوف سے اپنے کھیتوں پر پہرے لگا دیئے ہیں جب سے گندم کی کٹائی کا سلسلہ شروع ہوا آج تک ڈسکہ کے نواحی علاقہ جات میں3سو ایکڑسے زائد گندم کی فصل آگ لگنے سے جل گئی جس کے نتیجہ میں کاشتکاروں کولاکھوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا گندم کی کٹائی کے بعد ڈسکہ شہر اور اسکے گردونواح کے مکینوں نے گندم کی زخیرہ اندوزی کے خدشہ کے پیش نظر ملوں کے باہر لائنوں میں لگ کر آٹا مہنگے داموں خریدنے سے بچنے کےلئے2،2سال کی گندم خرید کر جمع کر لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ڈسکہ: تھانہ سٹی ڈسکہ کے معطل ہونے والے ایس ایچ او آصف خاں کی جگہ تھانہ سٹی کی نگرانی سب انسپکٹر بشیر احمدکے ذمے آگئی ہے تا حال نئے ایس ایچ او کی تقرری نہیں ہو سکی۔ یادرہے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر معطل کئے جانے والے ایس ایچ او آصف خاں بیگووالہ سے جبکہ ایس ایچ او اعظم ڈھلوں تھانہ ستراہ سے سمبڑیال میں تبدیل کئے گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈسکہ:ٹریفک اصولوں کی خلاف وزری کرنے والے ڈرائیوروں کو قطعی طور پر رعائت نہیں دی جائے گی، سڑک پر نکلتے وقت اپنے کاغذات کامکمل رکھیں ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کرنے والے ہی ملک کے اصل خیر خواہ ہیں ان خیالات کا اظہار ہیڈ کانسٹیبلز ظہیر احمد، ہدائت اللہ نے کالج روڈ ڈسکہ پر ٹریفک پولیس کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند لوگ انکے خلاف من گھڑت الزام تراشی کر رہے ہیں جو سرا سر زیادتی کے مترادف ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

No comments: