بغداد ۔ عراق میں بم دھماکوں اور جھڑپوں کے دوران 4امریکی فوجیوں سمیت 20افراد ہلاک اور 45زخمی ہو گئے ۔ بغداد سے امریکی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر سٹی میں امریکہ اور عراق کی فوج نے زمینی اور فضائی حملوں میں 14مزاحمت کاروں کو ہلاک کردیا ۔ ہسپتال حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ اسی دوران 25افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ صدر سٹی میں واقع ایک ہسپتال کے نزدیک امریکی فوج کی جانب سے میزائل حملے میں 20افراد زخمی ہو گئے جبکہ ہسپتال کی گاڑیوں کو بجلی نے نقصان پہنچا ۔ دوسری جانب امریکی فوجی ترجمان نے بغداد سے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ الابنار میں سڑک کنارے بم دھماکے میں اس کے 4فوجی ہلاک ہو گئے ۔صدر سٹی پر ہونے والے امریکی فضائی حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔ امریکی فوج نے صدر سٹی میں واقع الصدر ہسپتال پر دو راکٹ فائر کئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ راکٹ حملوں سے ہسپتال میں کھڑی 11 ایمبولینس گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔ امریکی فوج نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں ان کے گھروں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ ترکی کی فوج نے شمالی عراق میں فضائی حملوں کے ذریعہ 150سے زائد پی کے کے کرد باغیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ ترکی فوج نے ایک ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے اس مہم میں قندیل علاقہ میں پی کے کے باغیوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے ۔ باغیوں کے سرکردہ ارکان بھی مہلوکین میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ بیان کے مطابق 150سے زائد باغی ہلاک ہوئے ہیں اور فوجی مہم کا دہشت گردی تنظیم کے ارکان پر زبردست خوف چھا گیا ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment