International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, May 4, 2008

پاکستان اور قطر کے درمیان رواں سال ٣٠ ہزار پاکستانیوں کو روزگار کیلئے قطر بھیجنے کا معاہدہ طے پا گیا



مختلف اداروں سے جبری طورپر نکالے گئے ملازمین کو بحال کرنے کے بعد مراعات کے ساتھ ریٹائرمنٹ دیں گے۔ سید خورشید شاہ
تمام اداروں سے یونین سازی پر پابندی ختم کریں گے ‘ بجٹ میں محنت کشوں کا خصوصی خیال رکھا جائے گا
وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت و سمندر پار پاکستانیز کے مفاہتی یادداشت پر دستخط و پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ محنت و افرادی قوت و سمندر پار پاکستانیز کے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس سال کے دوران 30 ہزار پاکستانی ہنر مند افراد قطر اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر اسلام آباد میں آج دستخط کیے گئے ۔ یادداشت پر پاکستان کی طرف سے محنت و افرادی قوت و سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قطر کے وزیر نے دستخط کیے ۔ معاہدے کے مطابق اس سال تیس ہزار ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد قطر بھیجے جائیں گے افرادی قوت کے حوالے سے پاکستان اور قطر کے درمیان 1987 ء میں معاہدہ ہوا تھا بعدازاں ٹیکسلا و اہ کینٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ مختلف اداروں سے جبری طورپ ر نکالے گئے محنت کشوں کو بحال کیا جائے گا یا پھر مکمل مراعات کے ساتھ ریٹائرمنٹ دی جائے گی ۔ وفد میں پیپلزپارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک نجیب الرحمان ارشد ‘ راجہ محمد خسرو ‘ سید ضیاء حسین شاہ ‘ ذوالفقار علی جنجوعہ ‘ راجہ مشتاق احمد ‘ وسیم احمد خان ‘ میر جاوید ‘ توفیق حسین شاہ ‘ منطور حسین شاہ ‘ مسعود خان خٹک ‘ شاہ محمد اور ملک ابراہیم شامل تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پی او ایف ‘ ایچ آئی ٹی اور ایچ ایم سی سمیت دیگر قومی اداروں سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی ‘ کنٹریکٹ اور ملازمین کی منتقلی سمیت بہت جلد ایک مراعاتی پیکج تیار کیا جائے گا گزشتہ دور میں استحصال کا شکار ہونے و الے ملازمین کو خصوصی مراعات دی جائیں گی نیز بجٹ میں محنت کشوں کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں میں یونین سازی پر پابندی عائد ہے اسے ختم کیا جائے گا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی ٹیکسلا سٹی کے صدر سید ضیاء حسین شاہ نے وفاقی وزیر کو دورہ ٹیکسلا کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور بتایا کہ وہ بارہ مئی کو سعودی عرب کے دوررے سے واپسی کے بعد ٹیکسلا واہ کینٹ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک حالات سے گزرر ہا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی جرات مندانہ قیادت میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح مہنگائی پر قابو پانا ‘ بے روزگاری کا خاتمہ کرنا اور محنت کشوں کو مراعات دینا ہے

No comments: