وزیراعظم کی جانب سے ملتان میں خواتین یونیورسٹی کے قیام سمیت اربوں روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان
صدر سے متعلق تمام معاملات پارلیمنٹ طے کرے گی ۔میڈیا نے اپنے کردار کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ مملکت تاریخ اور فعال ستون ہے
میڈیا کی آواز کو نہ دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی خریدا جا سکتا ہے ۔وزیراعظم پاکستان کا ملتان پریس کلب کے پروگرام ’’ گفتگو ‘‘ میں اظہار خیال
ملتان ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ‘ ہم صرف ان سے مذاکرات کریں گے جو ہتھیار پھینک دیں گے‘صدر سے متعلق تمام معاملات پارلیمنٹ طے کرے گی ۔میڈیا نے اپنے کردار کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ مملکت تاریخ اور فعال ستون ہے اس کی آواز کو نہ دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی خریدا جا سکتا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے آبائی شہر میں خواتین یونیورسٹی کے قیام سمیت اربوں روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ملتان پریس کلب کے پروگرام ’’ گفتگو ‘‘ کے دوران کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خصوصا ملتان کی صحافی برادری نے ہر موقع پر میرا بھرپور ساتھ دیا ہے جب تک جمہوریت کی جنگ کے دورن مجھے پابند سلاسل کیا تو صحافیوں کے قلم نے میرے حوصلے بلند رکھے اور جمہوریت کے لیے میرے عزم کو تقویت ملی ۔ میڈیا نے اپنے کردار کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ مملکت تاریخ اور فعال ستون ہے اس کی آواز کو نہ دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی خریدا جا سکتا ہے ۔ جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادیکی تحریکوں کی کامیابی میں میڈیا نے کلیدی کردار ادا کیا ‘ ایک آزاد میڈیا آئین کی بالادستی ‘ قانون کی حکمرانی ‘ جمہوری اداروں کے استحکام جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کی بنیاد فرد کی آزادی ہے اور پریس کی آزادی فرد کی آزادی کی ضامن ہے موجودہ قانون انتہائی ناقص ہے اس لیے اس قانون میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے ہم فریڈم آف انفارمیشن کے قانون کو دور رس بنانے کے لیے اپنے کام کاآغاز کردیا ہے اس قانون کے تحت اخباری کارکنوں ا ور صحافیوں کو ملازمت کا تحفظ اور ان کی عزت و احترام کو یقین بنائیں گے ان کے لیے ویج بورڈ ایوارڈ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشش کریں گے وزیراعظم نے کہا کہ ان کے کام کاج کے حالات اور معاوضہ کے قوانین کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے پیمرا قوانین میں تبدیلی کے لیے بھی اپنا کام شروع کردیا ہے ۔انشاء اللہ یہ ادارہ الیکٹرونک میڈیا کے لیے بہتر ماحول اور سہولتوں کو یقینی بنائیگا۔ میں اس موقع پر میڈیا کے ساتھیوں کو گذارش کروں گا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے آپ اپنے کردار سے ہرگز غافل نہ ہوں آپ کی ذمہ داری ہے کہ میڈیا مملکت ستون ہونے کے باعث مملکت کے ہر ادارہ کے عمل کی نگرانی کریں جمہوریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرین ہمارے میڈیا کی ایک اہم قومی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے سماجی اور سیاسی شعور کو اجاگر کریں میں اس موقع پر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم میڈیا کو اس کے جائز مقام سے ہرگز نہیں گرنے دیں گے اور اس سلسلے میں ہونے والی کسی بھی سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔میں ملتان پریس کلب کے لیے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پچاس لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اجراء کرتا ہوں میں صوبائی حکومت کو ہدایت کرتا ہوں وہ ملتان پریس کلب کو سالانہ دس لاکھ روپے کی گرانٹ مہیا کرے پریس کلب کے لیے حال سٹور اور پارٹی شیڈ کی منظوری کے لیے میں گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں فاطمہ جناح فیز ٹو میں واقع جرنلسٹ کالونی کی تعمیر جولائی 2008 ء سے شروع کرنے کے لیے میں ایم ڈی اے کو ہدایت کرتا ہوں ملتان کے صحافیوں کی بیرونی دوروں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کی میں وفاقی محکمہ اطلاعات و نشریات کو ہدایت جاری کر رہا ہوں میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے پریس کلب میں مدعو کیا میں اس کے علاوہ ہم نے ڈیمانڈ آ کیکشن کے سلسلے میںمیپکو و کی کچھ مجبوریاں ہیں ہم مقامی طورپر یہاں ضلعی حکومت کی طرف سے خود حل کرلیںگے اس پر آپ کو مسئلہ نہیں ہو گا جہاں تک آپ کے دوسرے مطالبات کا ذکر اس کے لیے میں پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو اسلام آباد میں دعوت دوں گا اور انشاء اللہ اس کے لیے ہم بہتر طریقے سے متبادل انتظام کریںگے تاکہ آپ کے تمام معاملات کو سیدھے طریقے سے حل کر سکیں ۔ پریس کلب نے بلوچستان اور کشمیر کے میرے دورے کا ذکر کیا میں آپ کی ا طلاع کے لیے بتاما چاہتا ہوں کہ میں پنجاب فرنٹیئر بلوچستان کشمیر کا دورہ کیا اور بلوچستان میں دوبارہ شائین ٹو میزائل کے تجربے کے لیے میں نے دورہ کیا ۔ اور میں نے دو مرتبہ قومی اسمبلی کا اجلاس کیا دو مرتبہ کابینہ کا اجلاس منعقد کیا 3,2 مرتبہ ای سی سی کا اجلاس کیا اور کئی امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ بھی دیں اس کے بعد آج میں یہاں ملتان میں ہوں یہ میرا 35,30 دن کا پروگرام تھا جو میں نے کیا اور اس لیے میں چاہتا ہوں کہ میں یہاںکے نمائندوں اور کارکنوں سے ملاقات کروں کیونکہ ہماری اتحادی حکومت جو بنی تھی اس کے لیے عوام نے واضح مینڈیٹ دیا ہے یہ مینڈیٹ جمہوری قوتوں کے حق میں دیا گیا ہے ۔ ان طاقتوں کے حق میں مینڈیٹ دیا گیا ہے ۔ جنہوں نے اس وقت آئین کی بحالی کی بات کی جنہوں نے اس وقت عدلیہ کی بحالی آزادی کی بات کی ان طاقتوں کے لئے جنہوں کے ایمرجنسی کو اٹھانے کے لئے پابند سلاسل ہو ئے جن میں میں بھی شامل تھا ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے وہ اتحاد کا ملا ہے ۔کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں مل سکی لہذا ہم نے ایک وسیع اتحادی حکومت بنائی ہے ۔ جس میں تمام سیاسی قوتوں نے ساتھ دے ، اس کے لئے میں قوم کا احسان مند ہوں قوم نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور مجھے بھاری ووٹ ملے ہے چونکہ میں سمجھتا ہوں کہ قوم بھی سمجھ چکی ہے کہ 10کروڑ عوام کے شعور کی توہین نہیں کی جا سکتی ۔ ان کا شعور کہتا ہے کہ کسی ایک پارٹی کا کام نہیں ، سب کو مل کر ملک کو اس بھنور سے نکالنا ہے ۔ اس ملک کو ترقی دینی ہے پٹڑی پر چلانا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت انتہا پسندی اور دہشت گردی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے حوصلے پست ہو رہے ہیں اور دوسرا مسئلہ معیشت کا ہے ۔ ان دونوں کو ہم نے سیدھا کرنا ہے اگر امن و امان ہو گا تو سرمایہ کاری ہو گی ۔ صنعتیں لگیں گی ،لوگوں کو روز گار ملے گا جب سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام بھی ہو گا ۔ انشاء اللہ ہماری اتحادی حکومت ان دونوں کی طرف زیادہ توجہ کررہے ہیں ہم ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔اگر ہم نے ووٹ حاصل کیے بھی تو 73کے آئین کی بحالی کے لئے کیے حاصل ہیں ۔ اداروں کے استحکام کے لئے حاصل کیے ہیں انشاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔ جہاں آج ہمارا سر خوشی سے بلند ہے وہاں میری گردن اس شہر کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ۔ میں نے اس شہر میں ہوش سنبھالا ، یہاں زندگی کی اولین دوستیاں بنائیں یہیں میری تعلیم و تربیت ہوئی یہیں سے میں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا ۔ آج اس شہر میں وزیر اعظم کے طور پر عزم عوام کے درمیان موجود ہوں ۔ صوفیہ کرام کے شہر سے میر ی وابستگی ایسی ہے جیسے پرندے کی آشیانے سے ہوتی ہے ۔ یہ شہر میرے اندر بستا ہے میرا دل اس کے لئے دھڑکتا ہے ویسے تو میں بطور وزیر اعظم پورے ملک اور دھرتی کا مقروض ہوں اس ملک کے تمام عوام میرے لئے بہت معتبر ہیں لیکن میرے اپنے شہر کی مٹی کا قرض مجھ پر نسبتاً زیادہ ہے ۔خصوصاً ان لوگوں کا جنہوں نے مجھ جیتنے کے لئے ووٹ دیے میں اس قرض کو اتار نہیں سکتا میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس شہر کے اپنے خطے کے لئے جسے سرائیکی خطہ کہتے ہیں جو بڑے عرصے سے محرومیوں اور حکمرانوں کی نا انصافیوں کا شعار رہا ہے اس کی ترقی کے لئے میں ہر ممکن کوشش کروں گا ۔ ملتان انسانی تاریخ کا ایک قدیم ترین شہر ہے میرے خیال میں دمشق اور پھر ملتان کا موازنہ کیا جا تا ہے 5ہزار سال کی ان کی تہذیب میں اس شہر کی ثقافت تہذیب اور تمدن اور بود و باش کے لئے اقدامات کرنا چاہتا ہوں ایسے اقدامات جو ہماری اصلی شناخت ہمیں بخشیں ۔ ہمارے قومی اور علاقائی تشخص کی بنیاد بنیں ۔ وزیر اعظم پاکستان ملتان ترقیاتی پیکج مورخہ 4مئی 2008 کے حوالے میں سب آج ملتان کے لئے ایک خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کررہا ہوں اس پیکج میں سڑکوں ائیر پورٹ ، واٹر سپلائی سیوریج ،تعلیم ، صحت ، ہاؤسنگ ،سپورٹس و پبلک پارک قومی ورثہ اور شہری تحفظ اربن کنور سیشن سے متعلقہ منصوبہ جات شامل ہیں تمام منصوبے 5سال کے اندر مکمل کیے جائیں گے ۔ نئے منصوبوں کی فزیبلٹی ڈیزائن اور تخمینہ نیسپاک و متعلقہ محکموں اور عوامی نمائندوں کی مشاورت سے تیار کرے گی پیکج کا مکمل حجم ماہرین کنسلٹن کے تخمینہ جات تیار کرنے پر سامنے آئے گا ۔ پیکج میں شامل ملتان وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی و اندرونی رنگ روڈ کے علاوہ دیگر سڑکیں بھی سکیم میں شامل ہوں گی جن پر کام فوری طورپر شروع کیا جائے گا وزیر اعظم نے ملتان کے لیے بہت سے ترقیاتی اورسڑکوں کی تعمیر کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں کے لیے رقم مرحلہ وار فراہم کی جائے گی ۔ وزیراعظم نے ملتان ائیر پورٹ کو عالمی معیار کا بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ خواتین یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر کام جولائی 2008 ء سے کام شروع ہو جائے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی چک 14 فیض ملتان بہاولپور سول روڈ پر کام کی جائے گی جس پر کام جولائی 2008 ء سے شروع ہوجائے گا۔ کیڈت کالج پانچ خواتین اور دو بوائز کالج بھی قائم کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے خواتین کالج ملتان کے لیے پندرہ بسوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم بھی شروع کی جائے گی ۔ لائبریریوں کو جدید بنانے کا کام بھی شروع کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملتان کو قومی ورثہ بھی بنایا جائے گا۔ بجلی کی فراہمی کے لیے بھی منصوبے شروع کیے جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ ہڑتال کرنے والے گرفتار یا پارٹیوں کے ورکروں کو بھی چھوڑنا کا اعلان کیا گیاہے ۔ ملتان کو صحت کا ماڈل ضلع بنانے کے لیے بھی کام جون سے شروع ہو جائے گا۔ بنیادی صحت کے یونٹوں کو ڈاکٹر اور ادویات مہیا کی جائیں گی تاکہ لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات دی جا سکیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس پیکج پر عملدر آمد کے اپنی ذاتی نگرانی کو یقینی بناؤں گا اس کے لئے کمیٹی بنائی جارہی ہے جس کا سربراہ میں خود ہوں گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کینسر ہسپتال کو بھی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تاخیر سے پیکج کا اعلان کرنے پر میں معذرت چاہتا ہوں ۔ ایک سوال پر وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے بھی خصوصی پیکج ا اعلان کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم بیت اللہ محسود کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کسی دہشت گرد کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہم صرف ان سے مذاکرات کریں گے جو ہتھیار پھینک دیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی بہتر حکمت عملی سے تمام بحرانوں پر قابو پالیں گے ۔ صدر کی رخصتی کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پارلیمنٹ طے کرے گی ۔ گندم کی قیمت کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا چونکہ گندم سندھ سے آئی تھی اس کے سندھی بھائیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے گندم کی قیمت بڑھائی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے مزید گندم درآمد کی جائے گی ۔

No comments:
Post a Comment