International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 26, 2008

آئینی پیکج ۔ نواز شریف نے وکلاء ، سابق ججز کا اجلاس بلا لیا

لاہور ۔ آئینی پیکج پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر وکلاء اور سابق ججز کا اجلاس کل شام بلا لیا ہے۔اجلاس شام چھ بجے ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ججز کا مسئلہ دس جون سے پہلے حل کر لیا گیا تو مسلم لیگ ن کے مستعفی وزراء وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سینیٹر اسحاق ڈار کی آصف زرداری سے ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ ملاقات میں لیگی رہنماء نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ چیف جسٹس سمیت معزول ججز کی بحالی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

No comments: