اس ٹیپ کی روشنی میں صدر پرویزمشرف اور چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو مستعفی ہو جانا چاہیے
سپریم کورٹ بار کے صدر احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر سنائی گئی ، آڈیو ٹیپ پر رد عمل
اسلام آباد ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اپنی پریس کانفرنس میں جو ٹیپ ریکارڈسنائی تھی اُنہیں پورا یقین ہے کہ یہ درست ہے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ٹیپ کی روشنی میں چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور صدر پرویز مشرف کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میاں محمد نواز شریف کو اپنے کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے کے خلاف عدالت میں جائیں یا نہ جائیں لیکن اُن کے وکیلوں کو ان کے کیس کی پیروی کرنی چاہیے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے آئینی پیکج کی ضرورت نہیں ہے لیکن صدر پرویزمشرف کے اختیارات کم یا ختم کرنے کیلئے آئینی پیکج کا وہ خیر مقدم کریں گے چوہدری اعتزاز احسن نے بتایا کہ وکلاء کا اگلا کنونشن 31 مئی کو پشاور میں ہو گا اور براستہ موٹر وے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پشاور پہنچیںگے

No comments:
Post a Comment