سال رواں کے آغاز سے روپے کی قدر میں 10فیصد کمی ہوچکی ہے
کراچی۔ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میںپیر کو معمولی کمی ہوئی جبکہ ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں روپیہ کی قدر میں ڈسکاؤنٹ ریٹ میں اضافے کے بعد استحکام کی امید تھی۔مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 67.90روپے اور قیمت فروخت68.20روپے رہی۔سال رواں کے آغاز سے روپے کی قدر میں 10فیصد کمی ہوچکی ہے تاہم گزشتہ جمعرات کو روپیہ اپنی تاریخ کی کم ترین سطح سے 2.4فیصد ترقی کرچکا ہے۔ڈیلرز کے مطابق پیر کو کاروبار پھیکا رہا تاہم روپے کی قدر مستحکم رہی۔ڈیلرز کے مطابق بنکوں کے لئے سیالیات اور محفوظ زر کی شرح میں اضافے سے مارکیٹ میں سیالیات کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا موقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عرصے سے تنزلی کا شکار روپے کی قدر کو استحکام فراہم کرنا ہے۔ڈیلرز کے مطابق تمام سرمایہ کاروں کی نظریں حکومت کی جانب سے اگلے اعلان کئے جانے والے بجٹ پر مرکوز ہیں جو تجارتی خسارے میں کمی لاسکے جبکہ بجٹ تیاریاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفیٰ کے بعد جمود کا شکار ہیں۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 26, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment