International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 26, 2008

اسامہ بن لادن کے ٹو کے پہاڑوں میں چھپے ہوئے ہیں ، امریکی خفیہ ادارے ان کی تلاش کیلئے بڑے فوجی آپریشن کی تیاریاں کر چکے ہیں ۔ عرب ٹی وی کا دعویٰ



دوبئی ۔ ایک عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اور امریکہ کو مطلوب اسامہ بن لادن کے ٹو کے پہاڑوں میں چھپے ہوئے ہیں عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے ایک بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے انہیں تلاش کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں ٹی وی کے مطابق چند روز قبل اس حوالے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اعلی دفاعی اور فوجی حکام کا اجلاس ہوا جس میں اسامہ بن لادن کی گرفتاری کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ ٹی وی کے مطابق عراق میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹرس اور پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے بھی ااس اجلاس میں شرکت کی جبکہ گزشتہ ہفتے جنرل ڈیوڈ پیٹرس نے امریکی کانگریس کی سیکورتی کے حوالے سے کمیٹی کے سامنے عراق میں امن وامان کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ القاعدہ کے ارکان امریکہ پر نئے حملے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا ہے کہ اسامہ بن لادن چین کے ساتھ پہاری سلسلے میں چھپے ہوئے ہیں اور مغرب پر ایک نئے حملے کی تیاریاں کررہے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اسامہ بن لادن پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہیں ۔

No comments: