International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 26, 2008

صدر پرویز مشرف کا مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ، آئینی پیکج پر بحث کی ضرورت ہے اس میں کتنا وقت لگے کچھ معلوم نہیں ۔صدارتی ترجمان میجر جنرل(ر) راشد ق


اسلام آباد ۔ صدارتی ترجمان میجر جنرل (ر) راشد قریشی نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کا مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیںاور وہ مجوزہ آئینی پیکج کے بارے میں میڈیا کی رپورٹس پر ردعمل کا اظہار نہیں کریں گے ۔ گزشتہ روز ایک معروف غیر ملکی روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل(ر) راشد قریشی نے کہا کہ آئینی پیکج ایک ایسی چیز ہے جس پر بحث کی ضرورت ہے ۔ اس پر سیاسی جماعتیں بحث کریں گی پھر پارلیمنٹ میں بحث ہو گی اور اس پر کتنا وقت لگے گا یہ کسی کو معلوم نہیں اور پارلیمنٹ کے بحث کے بعد ہی آئینی پیکج صدر کے پاس آئے گا لہذا جب تک ہم آئینی پیکج دیکھ نہیں لیتے اس وقت تک اس پر کوئی تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ‘ آصف علی زرداری کی جانب سے صدر پرویز کے بارے میں جانے ورنہ مواخذے کے بیان پر راشد قریشی کا کہنا تھا کہ صدر مشرف کا عہدہ صدارت سے الگ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف سمجھتے ہیں کہ ان حالات میں کہ کچھ کہنے سے پہلے بہتر یہی ہے کہ سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی کا عمل مکمل کرنے دیا جائے ۔ غیر ملکی روزنامے کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صدر مشرف اپنی صدارت بچانے کے لیے کوئی پیشگی اقدام نہیں کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کا مستعفی ہونے کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ صدر مشرف چاہتے ہیں کہ جمہوریت کے بہترین مفاد میں پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے اور وہ نئی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں۔

No comments: