International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, May 26, 2008

مسلم لیگ(ن) پر امریکہ کا کوئی دباؤ نہیں ‘ بش انتظامیہ پرویز مشرف کی حمایت ترک کردے ۔ چوہدری نثار علی


ججز کی 2 نومبر والی پوزیشن پربحالی تک وفاقی کابینہ میں واپس نہیں جائیں گے
امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے بش انتظامیہ سے پرویز مشرف کی حمایت ترک کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ مسلم لیگ(ن) نے واضح کیا ہے کہ اس پر پرویز مشرف کی حمایت کے لیے کوئی امریکی دباؤ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے آج پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم نے امریکی وفد پر واضح کیا ہے کہ بش انتظامیہ کی جانب سے پرویز مشرف کی حمایت کی وجہ سے پاکستان کے عوام میں امریکہ کے خلاف ردعمل پایا جاتا ہے امریکہ کو اس قسم کی پالیسی کو ترک کرنا چاہیے انہوںنے کہا کہ ہم پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات کے لیے مل کر کام کرنے کے حامی ہیں تاہم یکطرفہ مفادات کی حمایت نہیں کر سکتے امریکی وفد پر یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان پر یہ تاثر عام ہے کہ امریکہ ججز کی بحالی نہیں چاہتا امریکہ کو اس تاثر کو دور کرنا چاہیے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ امریکی وفد نے اعتراف کیا کہ امریکی انتظامیہ کو بھی پاکستان کے عوام کے تاثر کے بارے میں بتایا گیا انہوں نے کہا کہ وفد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ پاکستان میں نہ صرف جمہوریت کا استحکام چاہتا ہے بلکہ وہ جمہوری قوتوں کو ترجیح دے گا ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جب تک دو نومبر کی پوزیشن پر ججز بحال نہیں ہوتے وہ وفاقی کابینہ میں واپس نہیں جائیں گے

No comments: