الیکشن کمیشن ٹریبونل میں نواز شریف کے خلاف دائر اعتراضات بھی واپس لے لئے ‘
پی پی ۔ 10 راولپنڈی میں چوہدری محبوب الہیٰ نے شہباز شریف کے خلاف اعتراضات اور کاغذات واپس لے لئے
لاہور ۔ میاں نواز شریف کے مقابلے میں این اے 123 لاہور سے مسلم لیگ ( ق ) کے امیدوار اخلاق احمد گڈو نے پارٹی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے میاں نواز شریف کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر اعتراضات بھی واپس لے لئے ہیں ۔ پی پی 10 راولپنڈی میں شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض کرنے والے چوہدری محبوب الہیٰ نے بھی اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں جس پر میاں شہباز شریف کے کاغذات منظور کر لئے گئے ۔
No comments:
Post a Comment