International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 5, 2008

وکلاء کے لانگ مارچ سے ثابت ہو جائے گا کہ قوم کیا چاہتی ہے ۔وکلاء رہنماؤ ں کا جنرل باڈی اجلاسوں سے خطاب

کراچی ۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ وکلاء کے لانگ مارچ سے ثابت ہو جائے گا کہ قوم کیا چاہتی ہے۔ 18 فروری کے عوامی فیصلے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وکلاء رہنماؤں نے جنرل باڈی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سندھ ہائی کورٹ با ر اور کراچی با ر ایسوسی ایشن کا علیحدہ علیحدہ جنرل باڈی اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف قانون دان نہال ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے وزارتوں کی قربانی گھروں میں بیٹھنے کے لئے نہیں دی تھی بلکہ ججوں کی بحالی تک وکلاء کے ساتھ قدم ملا کر جدوجہد کی جائے گی۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے خازن سرور محمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئینی پیکیج دھوکہ سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اور پیکیج کا مقصد صرف پی سی او کا حلف اٹھانے والے ججوں کو تحفط فراہم کرنا ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ بار کونسل کے رکن صلاح الدین گنڈا پور نے کہا کہ این آر او سے فائدہ اٹھانے والے یہ نہ بھولیں کہ انہیں آئندہ ووٹ لینے کیلئے عوام کے پاس جانا ہے اس لئے وعدے کے مطابق ججوں کو بحال کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کو تقسیم کرنے یا ان میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور جلد ہی قوم کو خوش خبری ملے گی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری حکومت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے مگر اندرون سندھ وکلاء کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 نومبر والی عدلیہ بحال نہیں ہوئی تو موجودہ پارلیمنٹ کا وجود نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ بار کونسل کے رکن غلام محمد عباسی کو جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے اور ان کی چھوٹی سی اراضی کا پانی بند کر دیا گیا ہے اور توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ محمود الحسن نے کہا کہ وکلاء پہلے بھی نامساعد حالات کا سامنا کرتے رہے ہیں اور اب بھی نہیں گھبرائیں گے۔ پیپلز لائرز فورم سندھ کے نائب صدر محمد علی عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلاء کل بھی آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کرتے رہے ہیں اور نڈر ججوں کی بحالی کے لئے آئندہ بھی وکلاء تحریک میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

No comments: