International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 5, 2008

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں وزیر اعلی پ

لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں وزیر اعلی پنجاب بنانے پر متفقہ فیصلہ کر لیا ۔ گ آج 90 شاہراہ قائد اعظم ایوان وزیر اعلی میں دونوں جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھرپور انداز سے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے صحافیوں کو بفیرنگ دیتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعۃ المبارک اسمبلی کا معمول کے مطابق اجلاس ہو گا جس میں میاں شہباز شریف اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے اور وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ مستعفی ہو جائیں گے ۔ وقفہ سوالات کے علاوہ چار بل اور قرار دادیں پیش ہونگی ۔ ہفتہ کے روز وزارت اعلی کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے یہ سلسلہ رات 9 بجے تک جاری رہے گا ۔ اتوار کے روز میاں شہباز شریف وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد اسی روز پانچ بجے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر نئے وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے حلف لیں گے ۔ 9 جون بروز سوموار میاں شہباز شریف اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔

No comments: