International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 5, 2008

قومی صحت پالیسی کا اعلان جلد ہو گا ، تمام بی ایچ یوز کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی ، وزیر اعظم



صحت کے شعبہ کے لیے وزیراعظم پروگرام شروع کیا جارہاہے ۔ چاروں صوبوں کی بی ایچ یوز میں ڈاکٹر سٹاف اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ، یوسف رضا گیلانی کا قومی اسمبلی میں بیانآئندہ مالی سال کے دوران ملک کی تمام یونین کونسلوں میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹ لگائے جائیں گے ، شیری رحمانسابق وزیر ریلوے کا خسارہ میں کمی کا دعویٰ غلط تھا ، گزشتہ تین سالوں کے دوران 1395854 ایکڑ ریلوے اراضی متعدد مقاصد کے لیے لیز پر دی گئی ، سید خورشید شاہ

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جلد قومی صحت پالیسی کا اعلان ہو گا۔ ملک بھر کے تمام صحت کے بنیادی مراکز میں تمام ضروری و مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس امر کا اظہار انہوںنے جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر صحت کے حوالے سے وقفہ سوالات کے دوران کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت نے صحت کے شعبہ کو ترجیحات میں شامل کیاہے صحت کے شعبہ کے لیے وزیر اعظم پروگرام شروع کیا جارہاہے چاروں صوبوں میں صحت کے بنیادی مراکز میں ڈاکٹر ، اسٹا ف اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا جلد ہی صحت کی قومی پالیسی کا اعلان ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکومت مختلف اقدام کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ملک کی تمام یونین کونسلوں میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹ لگیں گے۔ بیگم یاسمین رحمان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر صحت شیری رحمان نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران وفاقی حکومت کے تحت چار ہسپتال قائم کئے گئے۔دو دراز کے علاقوں کے احساس محرومی کے خاتمے کے لیے صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ہیپاٹائٹس کے حوالے سے طبی سہولت کی فراہمی ای ڈی او کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے کہاکہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان کو صحت کے شعبہ کے حوالے سے 1739.01594 ملین روپے گلوبل فنڈ اور یونیسیف سے 184.158553 ملین روپے ملے ۔ضمنی سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد میں ایک لاکھ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے بجٹ میں رقم مختص کی جا رہی ہے ۔ پولیو مہم کے حوالے سے دوسرے مرحلے میں 1282238 ، تیسرے مرحلے میں 6906376 ، چوتھے مرحلے میں 20586497 پانچویں مرحلے میں 35322571 یعنی 101 فیصد بچوں کو شامل کیا جائیگا۔ فوزیہ وہاب کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے سید خورشید شاہ نے کہاکہ ریلوے کا کل خسارہ 11115.355 ملین روپے ہے ۔ ریلوے کے 2006-7 میں محاصل 11674.140 ملین روپے ہوئے اس میں کل خسارہ 6239.625 ملین روپے تھا۔ سابقہ وزیر ریلوے کا خسارہ میں کمی کا دعویٰ غلط تھا۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران 1395854 ایکڑ ریلوے اراضی متعدد مقاصد کے لیے لیز پر دی گئی ہے۔ تاہم کوئی زمین فروخت نہیں کی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت شیری رحمان نے کہاکہ گزشتہ سال آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں 30662 ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا ۔ وفاقی صوبائی اور صلعی سطح پر ہیپاٹائٹس کے خاتمے کاپروگرام شروع کیا گیا ہے جلد ہی قومی صحت پالیسی کا اعلان ہو گا ضلع اور صوبے صحت کے شعبے کے حوالے سے خود مختار ہوں گے ۔تین مرحلوں میں ملک بھر میں 150 تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ہسپتالوں میں پانی صاف کرنیوالے پلانٹوں کی تنصیب اور صوبائی سطحوں پر پانی کے معیار کنٹرول کرنے والے تجربہ گاہوں کو فروغ دیا جائے گا۔ چوہدری پرجیس طاہر کے سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہاکہ ریلوے میں مسافروں کی سہولت کے لیے 38 کمپیوٹرائزڈ ریزرویشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ ریزرویشنز کے اوقات بجے بڑھا دئیے گئے ہیں۔ ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر صحت شیری رحمان نے کہاکہ ملک کی پانچ سے چھ فیصد آبادی میں ہیپاٹائٹس سی اور ہیپٹائٹس بی کا تین سے چار فیصد پھیلاؤ ہے ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت انجکشن فراہم کئے جاتے ہیں ۔ 1500 انجکشن کی خریداری کے لیے رقم مختص ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ترقی نسواں کی ترقی کے حوالے سے2008-9 ء میں سولہ میگا پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے سابقہ حکومت میں دعویٰ کیا گیا مگر خواتین کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے کے حوالے سے انتہائی قلیل فنڈز رکھے گئے

No comments: