International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 5, 2008

کراچی بار ایسو سی ایشن نے معزول ججوں کی بحالی تک بار روم میں وزراء کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

کراچی ۔ کراچی بار ایسو سی ایشن نے معزول ججوں کی بحالی تک بار روم میں وزراء کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جمعرات کو کراچی بار ایسو سی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود الحسن نے چیف جسٹس آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر کو کراچی بار سے خطاب کی دعوت دینے سے متعلق خبر کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی سی او کا حلف اٹھانے والے ججوں کو آئینی جج نہیں مانتے اس لئے پی سی او کا حلف اٹھانے والے ججوں کو بار سے خطاب کی دعوت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ جب تک معزول جج بحال نہیں ہوتے بار میں وزراء کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔

No comments: