International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 5, 2008

ججزکی عدم بحالی ، بلوچستان بھر میں وکلاء کی احتجاجی ریلیاں وعدالتی بائیکاٹ

کوئٹہ ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلائکا احتجاج، عدالتوں کا بائیکاٹ رہا تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی وکلاء نے عدلیہ کی بحالی کے لئے احتجاج کیااور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا کوئٹہ کے علاوہ مستونگ ، قلات ، پشین ، خضدار ، چمن ، سبی ،نوشکی اورصوبے کے دیگر علاقوں میں وکلاء نے عدلیہ کی بحالی کے لئے احتجاج کیا اور ریلیاں نکالی گئیں تمام عدالتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے احتجاجاعدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث کسی بھی عدالت میں کوئی کاروائی نہ ہوسکی وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کوئٹہ میں بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باز محمد کاکڑنے کہا کہ حکومت فوری طورپر تین نومبر سے پہلے والی عدلیہ کو بحال کرے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے وکلاء 10 جون کو وکلاء کے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے اور عدلیہ کی بحالی تک وکلاء کی تحریک اسی طرح بھر پور طریقے سے جاری رے گی۔#

No comments: