International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, June 5, 2008
نوشہرہ کے علاقہ بدرشی میں نوشہرہ پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین شدید جھڑپ
نوشہرہ ۔ نوشہرہ کے علاقہ بدرشی میں نوشہرہ پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین شدید جھڑپ،چار راہگیر سمیت ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے،ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ،دستی بم،گرنیڈ اور جیکٹ برآمد کرلی،عسکریت پسند کاکا صاحب کے قریبی پہاڑوں میں روپوش ہو گئے،مدرسے کا سرچ آپریشن جاری ،آپریشن میں پولیس فورس،کمانڈوفورس اور لیڈی پولیس نے حصہ لیا،پولیس نے مدرسے سے بھاری تعداد میں کتابیں اور دیگر سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ،آپریشن کے دوران قریبی سکولوں اور مکانوں کو خالی کرالیاگیا،زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں پہنچایاگیا،ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح نوشہرہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مشکوک کار نمبرRIR2911نورگل بابا زیارت کے پاس کھڑی ہے جب نوشہرہ کینٹ پولیس وہاں پہنچی تو کار میں بیٹھے ہوئے افراد نے کار بھگا دی تعاقب پر نوشہرہ کے علاقہ بدرشی میں واقع ایک مدرسہ مدنی مسجد پہنچی تو اس دوران پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔اس دوران راکٹ لانچر اور گرنیڈ کا استعمال بھی ہوا لیکن دونوں ناکارہ ہونے کے باعث نقصان نہیں ہوسکا ۔عسکریت پسندوں اور پولیس کے مابین فائرنگ سے چار راہگیر وں سمیت ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔زخمیوں میں شیرین نواب ولد عبد الوہاب ،مثل خان ولد نامعلوم سکول چوکیدار اور پولیس موبائل ڈرائیور فضل حبیب شامل ہیں ۔زخمیوں کو نوشہرہ ہسپتال پہنچادیاگیا ۔بموں اور گرنیڈوں کے استعمال سے علاقہ بدرشی کے قریبی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ۔پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا تاہم مقامی عسکریت پسندکا کا صاحب کے قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment