اسلام آباد۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پر عزم ہے اور عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکومت عوام دوست بجٹ لائے گی جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت معاشرے کے غریب طبقے کے معیار زندگی میں بہتری لانے اور عوام کو ان کی بنیاد ی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی عوام کے ساتھ قریبی رابطے کریں اور ا ن کے مسائل کے حل کے لئے فوری کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا بجٹ پیپلز پارٹی کی رہنما شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی امنگوں کے مطابق تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد زراعت اور صنعت کو ترقی دینا ،ملک میں پانی اور توانائی کی کمی کو پورا کرنا اور عوام کی زندگی کو سہولیات مہیا کرنا ہے ۔انہوں نے اراکین اسمبلی کی طرف سے بجٹ کے لئے دی گئی تجاویز کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز بجٹ میں عوام کے لئے حقیقی ریلیف دینے میں مدد گار ثابت ہو نگی۔پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹرینز نے اس موقع پر وزیر اعظم سے کہا کہ حکومت کی طرف سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ ،بے نظیر بھٹو کی خواہشات کو پورا کرنے کے مطابق ہے ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا ۔پارلیمنٹرینز نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وفاقی وزراء سمیت مخدوم امین فہیم ،فریال تالپور ،شیری رحمان ،سید خورشید شاہ ، سید نوید قمر ، میاں منظور وٹو،راجہ پرویز اشرف ،شہناز وزیر علی ، فیصل کریم کنڈی ، حنا ربانی کھر ، چوہدری قمر الزمان کاہرہ ، شاہ محمود قریشی سمیت ملک بھر کے ممبران قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, June 5, 2008
حکومت ملک میں معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پر عزم ہے ، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پر عزم ہے اور عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکومت عوام دوست بجٹ لائے گی جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت معاشرے کے غریب طبقے کے معیار زندگی میں بہتری لانے اور عوام کو ان کی بنیاد ی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی عوام کے ساتھ قریبی رابطے کریں اور ا ن کے مسائل کے حل کے لئے فوری کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا بجٹ پیپلز پارٹی کی رہنما شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی امنگوں کے مطابق تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد زراعت اور صنعت کو ترقی دینا ،ملک میں پانی اور توانائی کی کمی کو پورا کرنا اور عوام کی زندگی کو سہولیات مہیا کرنا ہے ۔انہوں نے اراکین اسمبلی کی طرف سے بجٹ کے لئے دی گئی تجاویز کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز بجٹ میں عوام کے لئے حقیقی ریلیف دینے میں مدد گار ثابت ہو نگی۔پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹرینز نے اس موقع پر وزیر اعظم سے کہا کہ حکومت کی طرف سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ ،بے نظیر بھٹو کی خواہشات کو پورا کرنے کے مطابق ہے ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا ۔پارلیمنٹرینز نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وفاقی وزراء سمیت مخدوم امین فہیم ،فریال تالپور ،شیری رحمان ،سید خورشید شاہ ، سید نوید قمر ، میاں منظور وٹو،راجہ پرویز اشرف ،شہناز وزیر علی ، فیصل کریم کنڈی ، حنا ربانی کھر ، چوہدری قمر الزمان کاہرہ ، شاہ محمود قریشی سمیت ملک بھر کے ممبران قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment