International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 5, 2008

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے خارجہ پالیسی کا باب بند ہو چکا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ محمد صادق

اسلام آباد ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں یا القاعدہ سے نہیں بلکہ مقامی قبائل سے مذاکرات ہو رہے ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے خارجہ پالیی کا باب بند ہو چکا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعہ کو کابل جائیں گے جہاں اتحادی افواج کے سامنے پاکستانی علاقوں میں ہو نے والے حملوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں غیر ملکیوں یا شر پسندوں کو نہیں بلکہ محسود قبائل سے مذاکرات ہو رہے ہیں انہو ںنے بتایا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی جمعہ کو (آج) تین روز ہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو ں گے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیر اعظم کی سعودی عرب کے فرمانروا سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی دو طرفہ معاشی تجارتی اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر خارجہ دورہ افغانستان کے موقع پر قبائلی علاقوں میں ہو نے والے میزائیل حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو اور امن و استحکام سے متعلق پیرس میں 10 جون سے شروع ہو نے والی کانفرنس میں بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے وزیر خارجہ 10 سے 16 جون تک پیرس کا دورہ کریں گے

No comments: