International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 3, 2008

چیف جسٹس صبیح الدین احمد سمیت تمام غیر فعال ججز کو تنخواہیں ادا کر دی گئیں۔ ۔ ۔ ذرائع

کراچی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد سمیت تمام غیر فعال ججز کو تنخواہیں ادا کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق ان ججوں کو پیر کی شام وفاقی وزارت قانون نے آگاہ کیا کہ حکومت نے تین نومبر سے روکی گئی ان کی تنخواہیں جاری کر دی ہیں،جب اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ کے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی تنخواہوں کی ادائیگی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ججوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے کوئی ہدایت یا نوٹیفیکشن موصول نہیں ہوا ہے تاہم ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جن جج صاحبان کو تنخواہیں ادا کی گئی ہیں۔جن میں جسٹس صبیح الدین احمد،جسٹس سرمد جلال عثمانی ،جسٹس مشیر عالم،جسٹس انور ظہیر جمالی،جسٹس خلجی عارف حسین ،جسٹس امیر بانی مسلم،جسٹس گلزار احمد،جسٹس مقبول باقر،جسٹس اطہر سعید،جسٹس فیصل عرب،جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس ظفر خان شیروانی،جسٹس سلمان انصاری،جسٹس عبدالرشید کلہوڑ اور جسٹس ارشد سراج میمن شامل ہیں

No comments: