International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 3, 2008

آصف زر داری اور شہباز شریف میں اہم ملاقات ، مشترکہ حتمی رائے پیدا نہ ہو نے تک آئینی پیکج اسمبلی میں پیش نہ کر نے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اس موقع پر میاں شہباز شریف کے ساتھ مستعفی وزیر قانون اسحق ڈار بھی موجود تھے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی پیکج پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں آئنی پیکج کے علاوہ دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ججوں کی مدت ملازمت ،صدر اور وزیر اعظم کے اختیارات ،وکلاء کی تحریک پر بات چیت کی گئی ملاقات میں آصف علی زر داری نے شہباز شریف سے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ان کی جماعت کابینہ میں واپس آ ئے اور وزارتیں سنبھالے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اس معاملے پر ہم پارٹی میں مشاورت کریں گے ملاقات میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ مشترکہ حتمی رائے پیدا ہو نے تک مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا ۔

No comments: