International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 3, 2008

اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے ، مسلمان دہشت گر دنہیں ہو سکتے ، دلائی لامہ

نئی دہلی ۔ جلا وطن تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ نے دہلی کی تاریخی شاہ جہانی مسجد میں امنِ عالم کے لیے ایک خصوصی دعا کی قیادت کی اور دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر اظہارِ افسوس کیا۔ دلائی لامہ پہلی بار دہلی کی جامع مسجد میں آئے تھے۔اْنہوں نے جامع مسجد یونائٹیڈ فورم کے زیرِ اہتمام دہشت گردی مخالف عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔ اِس خصوصی دعائیہ تقریب میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اِس موقعے پر اْنہوں نے کہا کہ اسلام ہمیشہ سے امن و آشتی کا مذہب رہا ہے اور مسلمان امن دوست عوام رہے ہیں، لیکن آج کچھ لوگوں کے اقدامات کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جو کہ افسوس ناک ہے۔ مسلمان انتہائی امن پسند لوگ ہیں اور دہشت گردی کے نام پر اْن کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے۔ اْنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی شخص دہشت پسندانہ واقعات میں ملوث ہے تو وہ سچا مسلمان نہیں ہو سکتا۔ دلائی لامہ نے زور دے کر کہا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہو سکتے۔ اِس دعائیہ تقریب میں دوسروں کے علاوہ جامع مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری اور آسام کے وزیرِ اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

No comments: