International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 3, 2008

پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایاجائے ۔نواز شریف



لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ١٢ اکتوبر ١٩٩٩ اور ٣ نومبر ٢٠٠٧ کے اقدامات پرپرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایاجائے ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج میری بے گناہی کی گواہی جرنیل خود دے رہے ہیں ، ڈکٹیٹر شپ ملک سے دشمنی ہے اس سے نجات ملنی چاہیے ، (ر) جنرل جمشید گلزار کیانی نے پرویز مشرف کی غلط بیانیوں سے پردہ اٹھادیا ہے ، مشرف نے جو کچھ کہا وہ جھوٹ کا پلندہ تھا ، آئینی پیکج کا جائزہ لینے کے بعد اپنا موقف آصف زر داری کے سامنے رکھیں گے ، افواج پاکستان کی عزت میں نے اپنا فرض سمجھ ادا کی ، لندن روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میری بے گناہی کی گواہی خود فوج کے جرنیل دے رہے ہیں ، کارگل کے بارے میں بھی انہوں نے کہہ دیا کہ نواز شریف کا موقف سچا ہے اس وقت نواز شریف کو اصل صورتحال نہیں بتائی گئی ، نواز شریف نے فوج کی عزت بچانے کیلئے کر دار ادا کیا اور امریکہ میں جاکر صدر کلنٹن سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کی کتاب میں سب کچھ جھوٹ لکھا ہوا ہے ، نواز شریف نے کہاکہ فوج کی عزت کیلئے سارا بوجھ اپنے کندھوں پر لے لیا اور میں نے فوج عزت کیلئے اپنی ڈیوٹی سمجھ کر قومی کر دار ادا کیا لیکن پاکستان اور فوج کی عزت پر کوئی داغ نہیں لگنے دیا انہوں نے کہاکہ کسی نہ کسی دن سچ باہر آتا ہے ، ایک دن باطل مٹتا ہے اور حقیقت عیاں ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج میری پوزیشن سرخرو ہورہی ہے اللہ تعالیٰ کا کرم ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہمیشہ سچ بولوں ، عوام کے سامنے حقیقت بیان کروں اور ہمیں اپنی سیاست کو بھی حق میں ڈھالنے کی کوشش کر نی چاہیے سچ کا روپ دینے کی کوشش کریں جھوٹ ، منافقت ، باطل سب چیزیں مجھے پسند نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہاکہ آئینی پیکج ہمیں موصول ہوا ہے اس کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے اس کا مقصد صرف آئینی پیکج کو دیکھنا ہے آئینی پیکج کو اچھی طرح سے جائزہ لے کر ہم اپنی پارٹی کاموقف پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری کے سامنے رکھیں گے ۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ ہمارا وہی ہے جو آج سے نو سال پہلے تھا ایک اورسوال کے جواب میں نواز شریف نے کہاکہ میں کارگل پر کمیشن کی بات بہت دور سے کررہا ہوں اور جنرل کیانی نے سب واضح کر دیا ہے اور مشرف نے اس پر بہت بڑی غلطی کی ہے پرویز مشرف نے مجھے کچھ بتایا اور فوج کو کچھ بتایا انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف جوکچھ اپنی کتاب میں لکھا وہ جھوٹ کا پلندہ تھا انہوں نے کہاکہ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے فوج کی خاطر سب کچھ کیا اور جرنیلوں میں نے میرے ساتھ کیا کیا ؟قوم کو پتہ ہے ہماری تو نیکی کر دریا میں ڈال والی بات ہے ہمارے گھروں پر جرنیلوں نے فوج کو بھجوا دیا گھر کی چار دیوارں گھس گئے اور اس کے بعد چار دیواری کو پامال کیا میرے بوڑھے والد کو تنگ کیا گیا جس فوج کیلئے قوم اور اس ناچیز نے خون پسینہ دیا ہواور سارہ بلیم اپنے اوپر لے لیا ہواس فوج کے جرنیلوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ملک کو دشمنوں سے نجات دلائے ڈکٹیٹر شپ ملک کی دشمن ہے ہر پاکستانی کی آواز ہے کہ مشرف کا ٹرائل ہونا چاہیے مشرف نے 12اکتوبر 1999اور3نومبر 2007کو جو کچھ کیا اس پر غداری کا مقدمہ چلانا چاہیے ۔

No comments: