International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 3, 2008

ڈیفنس آف ہیومن رائٹس ‘ ڈیمو کریٹک فرنٹ ‘ مسلم لیگ(ن) اور سول سوسائٹی کے ممبران نے وکلاء کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا

راولپنڈی ۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیم ڈیفنس آف ہیومن راولپنڈی ڈیمو کریٹک فرنٹ ‘ مسلم لیگ(ن) اور سول سوسائٹی کے ممبران نے عدلیہ کی آزادی ‘ ججز کی بحالی ‘ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ دس جون کو ہونے والے لانگ مارچ میں شریک ہوں تاکہ مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں یہ بات مقررین نے کمیٹی چوک مین ایک احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مظاہرہ میں شامل ڈیفنس ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ ‘ سول سوسائٹی کے صدر عاصم سجاد ‘ ڈاکٹر فرخ عطاء ‘ لیگی رہنما وصوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات الیاس سبحانی ‘ جہانگیر اختر ‘ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے کنوینئر سہیل مہدی ‘ زیب النساء اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ مسعو دجنجوعہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے خاندانوں والے رل گئے ہیں ہمیں اپنے پیاروں کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ہی امیدیں وابستہ ہیں ۔ ججز کی بحالی کے سلسلے میں 10 کوجون کو ہونے والے لانگ مارچ میں لاپتہ افراد کے لواحقین بھی شرکت کریں گے۔ ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے کے لیے وکلاء اور سول سوسائٹی کی جدوجہد ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے گھروں میں سخت تنگی کے حالات ہیں ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالی حالات تبدیل کرے گا اور ظالموں کو سزا ملے گی ۔

No comments: