International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, June 3, 2008
پرویز مشرف کے سرپر کارگل میں پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ قبائلی علاقوں اورلال مسجد کے مسلمانوں کا خون ہے ۔ چوہدری نثار علی
راولپنڈی ۔ مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر و سابق سینئر وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے پرویز مشرف کو آئین کے آرٹیکل 6 کے اطلاق کے لیے موزوں ترین امیدوارقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے سرپر کارگل میں پاک فوج کے جوانوں کے علاوہ قبائلی علاقوں اورلال مسجد کے مسلمانوں کا خون ہے پرویز مشرف کو واپسی کا محفوظ راستہ دینے کی بجائے جب تک کسی فوجی آمر کے خلاف آرٹیکل 6 کا اطلاق نہیں کیا جائے گا جمہوریت اور عدلیہ پر شب خون چلتا رہے گا۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی شہباز شریف پنجاب کی وزارت اعلی کا منصب سنھبال لیں گے۔ ضلع راولپنڈی کو مثالی ضلع بنانے کے لیے بڑا ریلیف پیکج تیار کرلیا گیا ہے جس پر (بروز بدھ) سے عملدرآمد شروع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پنجاب ہاؤس میں ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروںکے مشترکہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ (بروز بدھ) سے پورے ضلع راولپنڈی میں بھیک مانگنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اور آئندہ تین سے چھ دنوں میں دیگر اضلاع میں بھی اسے نافذ کیا جائے گا حکومت نے بھکاریوں کو تین درجوں میں تقسیم کیا ہے ایک وہ جو واقعی غربت کی لکیر سے سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں ان کی رہائش اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے دوسرے وہ بھکاری ہیںجو صرف مالی مشکلات کے باعث آمدن میں اضافے کے لیے بھیک مانگتے ہیں ایسے بھکاریوں کو زکوہ اور بیت المال کے علاوہ مخیر حضرات سے امداد دلوائی جائے گی ۔ تیسری قسم ان پیشہ ور بھکاریوں کی ہے جو باقاعدہ گروہ کی شکل میں بھیک مانگ تے ان کے پیچھے خفیہ ہاتھ انہیں استعمال کرتے ہیں ہم ایسے عناصر کو بے نقاب کریں گے اور ایسی پالیسی وضع کریں گے کہ بھکاریوں کی جائز اور باعزت امداد کی جائے انہوں نے کرپشن کے حوالے سے کہا کہ کرپشن اور رشوت فوری ہماری رگوں اور خون میں شامل ہو چکی ہے ۔ اس کے خاتمے کے لیے ہم نے ضلعی سطح پر پولیس اور محکمہ مال کو اولین ہدف بنایا ہے ۔ اس مقصد کے لیے میڈیا کے ذریعے ہیلپ فون نمبروں کی تشہیر کی جائے گی تاکہ جس تھانے میں مظلوم کی داد رسی نہ ہو ان سے رشوت مانگی جائے تو مسائل ان نمبروں پر شکایت کر سکیں ۔ زمینوں کے فرد یا دیگر معاملات کے لیے آنے والے سائلین کی داد رسی کے لیے بھی ڈی سی او کو براہ راست انچارج شکایات سیل بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اپنے اقدامات کو عمل سے ثابت کریں گے انہوں نے کہا کہ رجسٹری آفس میں ڈی سی او نے گزشتہ دنوں چھاپہ مار کر بعض کرپٹ لوگوں کو معطل کیا ہے اب کرپٹ عناصر کھلے عام نہیں پھر سکیں گے۔ کرپشن کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔ اس حوالے سے کوئی دباؤ قبول کیے بغیر انصاف عام کیا جائے گا۔ ہم ظالم اور مظلوم میں فرق لانا چاہتے ہیں ۔ راولپنڈی شہر سے صفائی مہم کاآغاز کیا جائے گا۔ راولپنڈی میں چھوٹے ملازمین کو ماضی میں افسروں نے اپنے گھروں پر کام تک محدود رکھا ۔ ماضی میں کوڑا لے جانے والے 109 لاڑی لوڈرز 22 ڈرائیورز ‘ افسروں کے گھروں میں کام کرکے سرکاری خزانے سے تنخواہیں لے رہے ہیں ۔ ساٹھ فیصد سینٹری ورکرز اپنی ڈیوٹیوں سے غائب ہیں ۔ سفارش رشوت اور کرپشن کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا۔ مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے صوبائی حکومت سے خصوصی گرانٹ لے کر 4 سو سے 1000 کنٹینر رکھے جائیں گے ۔ سیورج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا ۔ نالہ لئی کی صفائی کی جائے گی ۔ کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں کی تعداد میںاضافہ کیا جائے گا سالڈ ویسٹ کے لیے بھی منصوبہ زیر غور ہے ۔ فوجی فاؤنڈیشن اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کو سالڈ ویسٹ بیچا جائے گا جو اسے تیل بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔ جبکہ سالڈ ویسٹ کے ذریعے بجلی بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔ اس حوالے سے سی ڈی اے کے ساتھ مل کر ایک جگہ کوڑا ڈمپ کیا جائے گا ۔ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ جس کے لیے ایک ماہ تک آگاہی مہم چلائی جائے گی ۔ روڈ مینجمنٹ کے تحت ٹریفک کی صورت حال بہتر بنائی جائے گی ۔ جس کے لیے مری روڈ پر رش کے اوقات میں مریڑ سے فیض آباد تک گاڑی پندرہ منٹ میں پہنچ سکے گی ۔ ٹریفک کے نظام میں بہتری کے لیے آئندہ ہفتے سے نئے ٹریفک وارڈن متعارف کروائے جائیں گے ۔ مری روڈ کے بعد مال روڈ اور پھر چھوٹی سڑکوں پر کام کیا جائے گا۔ بجٹ کی منظور ی اور شہباز شریف کے وزیراعلی بننے کے بعد تین ماہ میں مریڑ سے فیض آباد تک ایویٹیڈ ایکسپریس وے کا سنگ بنیادرکھاجائے گا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو ایک ماڈل ضلع بنا یا جائے گا ۔ پنڈی شہر کو لاوارث بنا دیا گیا ۔ ریسکیو ون فائیو آپریشنل نہیں ہے گاڑیاں وسائل اور نفری نہیں ہے ریسکیو ون فائیو کو ایک ہفتے میں آپریشنل کیا جائے گا۔ پنجاب میں اور بالخصوص ضلع راولپندی میں ( شہری دوست انتظامیہ) تشکیل دی جائے گی جو افسر ایسا نہ کر سکے وہ خود اپنا تبادلہ کروالے ۔ تاہم جو افسر یا چھوٹے ملازم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اسے بونس دئیے جائیں گے بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے اصولوں کو اپنے اداروں میں رائج کیا جائے گا ۔ سی پی او سمیت پولیس کے اعلی افسران تھانوں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کرکے پولیس کارکردگی مانیٹر کریں ۔ ایک ہفتے کے اندر سو پٹواریوں نے اپنے دفاتر میں حاضری یقینی نہ بنائی تو ان پٹواریوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ شیخ رشید ایکسپریس وے منصوبے کے بارے میں شیخ رشید یا پرویز مشرف ہی بتاسکتے ہیں22 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان محص عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف تھا ۔ ہم اپنے منصوبوں کے ذمہ دار ہیں ۔ سابق کور کمانڈر جمشید گلزار کیانی کے انٹرویو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کارگل کے مسئلے پر آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں ۔ لیکن اس وقت حکومت ہماری نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کی ہے ۔ ہم صرف اتحادی ہیں لیکن ہماری خواہش اور مطالبہ ہے کہ کارگل کے مسئلے پر اوپن کمیشن بنایا جائے ۔ میں خود بجٹ سیشن میں اپنی تقریر میں کارگل ایشو کو اٹھاؤں گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئینی پیکج اور پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے ہمارے کانوں میں مختلف آوازیں آرہی ہیں لیکن 60 سال سے فوجی آمروں کو محفوظ راستہ دے کر دیکھ لیا جو ادارے تباہ کرکے محفوظ راستے سے نکل گئے لیکن جب تک کسی نہ کسی آمر پر آئین کے ارتیکل 6 کا اطلاق نہیںکیا جائے گایہ سلسلہ نہیں رکے گا اور اس آرٹیکل کے اطلاق کے لیے پرویز مشرف بہترین امیدوار ہیں ۔ جن کے ہاتھوں پر کارگل قبائلی علاقوں اور لال مسجد کا خوف ہے پرویز مشرف نے ججوں اور ان کے بچوں کو پابند سلاسل کیا اتنے گناہوں کے باوجود یہ جانے کے لیے تیار نہیں پرویز مشرف جب تک رہے گا امن اور جمہوریت نہیں آسکتی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بحیثیت پارٹی 10 جون کو وکلاء کے لانگ رنگ میں ہر اول دستے کے طورپر شامل ہیں۔ موجودہ ضلعی نظام کے حوالے سے مشاورت جاری ہے کہ اسے آگے چلایا جائے یا اس پر نظر ثانی کی جائے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment