International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 3, 2008

قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے ، آئین کو دو مرتبہ توڑنے اور لال مسجد پر فاسفورس بم گرانے پر صدر پرویز مشرف کو سزا دی جائے گی ۔احسن اقبال



اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے ، آئین کو دو مرتبہ توڑنے اور لال مسجد پر فاسفورس بم گرانے پر صدر پرویز مشرف کو سزا دی جائے گی ۔ قوم پرویز مشرف سے نجات چاہتی ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے آج قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ ہمیں مشرف فوبیہ ہو گیا ہے بلکہ ہم قوم کو حقیقت سے آگاہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے نئی حکومت کو ایک مضبوط معیشت دی تھی انہوں نے کہا کہ جب 12اکتوبر کو جنرل پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا تو بتایا جائے کہ اس وقت بجلی کا گیس کا بحران تھا نہ خوراک اور دیگر اشیاء کی قلت بھی ۔ جنرل پرویز مشرف کے 8سالہ اقتدار کے بعد قوم اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے ۔ ملک میں بجلی ہے نہ گیس اور پانی ، قوم کو اندھیرے میں دھکیل دیا گیا ہے ۔8سالوں میں پانی بجلی اور گیس کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد عالمی برادری نے سزا کے طور پر ہم پر مختلف پابندیاں لگا دی تھی مگر اس کے باوجود ہم نے کسی چیز کی قلت پیدا نہیں ہونے دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت کے دوران ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی بات کی جاتی ہے مگر ڈاکٹر عبد القدیر کے ساتھ کیے جانے والا سلوک قوم کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ نائن الیون کے پاکستان آنے والے اربوں ڈالر کہاں گئے ۔ آج قومی خزانہ خالی ہے اور ملک شدید مالی مسائل کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر ) جمشید گلزار کیانی کے انکشافات کے بعد یہ بات سامنے سارے راز سامنے آگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لال مسجد آپریشن کے دوران فاسفورس بم گرا کر اپنے ہی بچوں کو قتل کردیا گیا ۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 18انتخابات کے دوران قوم نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ وہ جنرل پرویز مشرف سے نجات چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے ملک کی عدالتوں کے نظام اور معیشت کو تباہ کردیا ہے جس پر اس کو سخت سزا ملے گی اور اس کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی انجینئر امیر مقام نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے نائن الیون کے بعد پاکستان کو افغانستان نہیں بننے دیا اور ایٹمی اثاثوں کی مشکل صورت حال میں حفاظت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں امن و امان چاہتے ہیں ۔ جب صدر جنرل پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالا تو ملک کی کیا حالت تھی اور آج ملک کتنا آگے جا چکا ہے ۔ 2مرتبہ انتخابات ہوئے اور ایک اسمبلی نے 5سال کی اپنی مدت پوری کی

No comments: