International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 3, 2008

فاسٹ بولر محمد آصف دبئی ائرپورٹ پر ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر گرفتار

دبئی ۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف کو دبئی ائرپورٹ پر ممنوعہ ادویات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیاگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارت میں آئی پی ایل میں شرکت کے بعد ممبئی سے براستہ دبئی پاکستان واپسی کے دوران دبئی ائرپورٹ کے حکام نے تلاشی کے دوران محمد آصف کے سامان سے ممنوعہ ادویات فراہم کر کے انہیں گرفتار کر لیاہے آصف کی گرفتاری کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو دی گئی اور بورڈ حکام نے ابتدائی طور پر خاموشی سے معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی پر ڈائریکٹر ایچ آر ندیم اکرم کو دبئی بھیجا گیا جنہو ںنے وہاں پر کیس لڑنے کے لیے دو وکلاء کی خدمات حاصل کر لی ہیں ۔ ذرائع کا کہناہے کہ آصف نے دبئی پولیس کے سامنے اپنے پاس سے افیون برآمد ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ محمد آصف کو دبئی پولیس کی حراست میں آئے 36 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے۔

No comments: