International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 3, 2008

فینکس کے مشینی بازو نے مریخ کی سطح کوچھو لیا

نیویارک ۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ خلائی جہاز فینکس نے اپنے روبوٹک بازو کے ساتھ مریخ کی سطح کو چھوا ہے۔ عہدے داروں نے کہا کہ انجنیئر اس روبوٹک بازو کی کارکردگی کی جانچ کررہے تھے جو خلائی جہاز میں موجود تجربہ گاہ میں معائنے کے لیے مریخ کی مٹی اور برف کے نمونے حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔ ناسا نے کھودی جانے والی سطح کی تصاویر جاری کی ہیں جہاں مشینی بازو نے سطح کو چھوا تھا اور وہاں اس کا ایک نقش بن گیا تھا۔مشینی بازو سے منسلک ایک کیمرے نے جہاز کے عقبی علاقے کی تصاویر بھی اتاریں۔ خلائی جہاز فینکس ایک ہفتہ قبل مریخ پراترا تھا۔ وہ مریخ کی مٹی اور سطح پر موجود برف کے نمونوں کے تجزیے کے تین ماہ کے ایک مشن پر ہے جس میں وہ مریخ پر پانی کی تاریخ کا جائزہ لے گا اوریہ تعین کرے گا کہ آیا اس سیارے پر کبھی زندگی کا امکان موجود تھا۔ فینکس نے اپنا مشن گذشتہ اگست میں شروع کیا تھااور اس نے مریخ تک پہنچنے کیلیے 67 کروڑ 90 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا

No comments: