International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, June 3, 2008
قومی اسمبلی کا ایوان گو مشرف گو ‘ قاتل قاتل مشرف قاتل کے نعروں سے گونجتا رہا
اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی کا ایوان منگل کو گو مشرف گو ‘ قاتل قاتل مشرف قاتل کے نعروں سے گونج اٹھا سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نعرے لگوانے میں پیش پیش تھے۔ مخلوط حکومت کے ایوان میں چیف وہیپ سید خورشید شاہ نے اراکین کو مزید نعرے لگانے سے روک دیا ۔ ایوان میں باجوڑ میں گزشتہ دنوں امریکی میزائل حملے کے خلاف تحریک التواء پر بحث کے دوران مسلم لیگ(ق) کی خاتون رکن ماروی میمن کی جانب سے صدر پرویز مشرف کے حق میں تقریر کرنے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرنے پر ایوان گو مشرف گو ‘ قاتل قاتل مشرف قاتل کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان نعرے لگانے میں اور حکمران جماعت کے ارکان بھی پیش پیش تھے۔ اتحاد کے تمام اراکین نے انتہائی زور دار طریقے سے نعروں کے جواب دئیے ۔ نعرہ بازی کے دوران ڈیسک بھی پیٹے گئے ۔ خاتون رکن کی تقریر میں خلل ڈالنے پر اپوزیشن کے ارکان بھی اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور حکومتی اتحاد کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔حکمران اتحاد کے چیف وہیپ سید خورشید شاہ اور مسلم لیگ(ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ نے اراکین کو نعرے لگانے سے روک دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خواجہ سعد رفیق اور دیگر اراکین کی نشستوں کے قریب جا کر انہیں نعرے لگانے سے منع کردیا ۔ تاہم ایوان میں وقفہ وقفہ سے دونوں اطراف سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment