International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 5, 2008

سندھ اسمبلی :نو منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا




کراچی …نومنتخب سندھ اسمبلی کے ارکان نے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مظفر حسین شاہ کی صدارت میں کراچی اسمبلی عمارت میں تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز میں مہمان گیلری میں بیٹھے پارٹی کارکنان نے زبردست نعرے بازی کی۔پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست پر شہید بے نظیر بھٹو کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی مظفر حسین شاہ نو منتخب ارکان اسمبلی سے عہدے کاحلف لیا۔ 161 ارکان میں سے پیپلزپارٹی کے 89، متحدہ قومی موومنٹ کے 51، مسلم لیگ(ق) کے 8، مسلم لیگ (فنکشنل) کے 9، اے این پی اور این پی پی کے دو دو ارکان ہیں۔ نومنتخب سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔بغیر اسمبلی پاس کے کسی کو اسمبلی بلڈنگ میں داخل ہونیکی اجازت نہیں تھی لیکن پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد احاطے میں موجود تھی۔ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کے مزیددوسیشن ہوں گے جن کے لیے پیر اور منگل کے دن مقررکیے گئے ہیں۔آج شام4بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے اورکل ہی ان کی اسکروٹنی کے بعدحتمی فہرست جاری کردی جائے گی ۔پیرکوسندھ اسمبلی کا دوسرا سیشن ہوگا جس میں پہلے اسپیکر اور پھر ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ اسمبلی کے تیسرے سیشن میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا اوریہ انتخاب ہاتھ اٹھا کر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق منگل کی صبح گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نو منتخب وزیر اعلیٰ سے گورنرہاؤس میں حلف لیں گے اوراسی شام نو منتخب وزیر اعلیٰ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

No comments: