International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 5, 2008

بہاولنگر سے خود کش حملوں میں ملوث گروہ گرفتار

بہاولنگربہاولنگرپولیس نے ہارون آباد میں گژشتہ عام انتخابات کے دوران سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پر خود کش حملے کی کوشش کرنے والے8رکنی گروہ کے سرغنہ فاروق راجن پوری سمیت گرفتار کرکے دھماکہ خیزمواد اورڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر ظفر بخاری نے بتایا کہ گذشتہ عام انتخابات کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دوملزمان ثنا اللہ اور کلیم اللہ سابق وفاقی وزیراعجاز الحق پر خود کش حملہ کرنے سے قبل ہی دھماکہ خیز مواد پھٹ جانے سے موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق ثنا اللہ اورکلیم اللہ کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس کے والدین اور بعدازاں ان کے آٹھ ساتھیوں کی گرفتاری ممکن ہوسکی۔ڈی پی او بہاولنگر ظفر بخاری نے کہاکہ گرفتار ملزمان میں سے خودکش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ مولانافاروق راجن پوری سمیت بم بنانے کا ماہر محمد اشرف اور الاسد ٹرسٹ کے ضلعی امیر انعام الحق بھی شامل ہے۔پولیس نے ملزمان سے45کلو گرام دھماکہ خیز مواد، خود کش حملوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس،ڈیٹونیٹرز،بیٹریاں اور ریمورٹ کنٹرول آلات بھی برآمد کئے ہیں۔ گرفتارکے گئے دیگر ملزمان میں محمد امین ، محمد صدیق ، حافظ بشیر احمد انصاری ، محمد طالب اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔

No comments: