International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, April 5, 2008
صدرمشرف کے مواخذے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شجاعت حسین
لاہور…مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صدرمشرف کے مواخذے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ججز کی بحالی کے سلسلے میں نئی حکومت کچھ کرنے کی بجائے بہانوں سے وقت پاس کرتی رہے گی۔مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں مسلم لیگ(ق)پنجاب کے تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ق)فوج کے معاملات میں کوئی مداخلت کرے گی اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کی بحالی کے لئے دی گئی مہلت کے اختتام پرحکومت اس معاملے کو ٹالنے کے لئے کوئی بہانہ بنائے گی تاہم ججز کے معاملے میں آئین اور قانون کے مطابق جو بھی فیصلہ کیا گیا مسلم لیگ(ق)کو منظور ہوگا۔انکا کہنا تھاکہ سندھ اور کراچی کے حالات کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ ایم کیو ایم سند ھ میں حکومت میں شامل ہو ۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ پہلے جو صدر سے رابطوں سے انکار کرتے تھے اب اقرار کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ ہاؤس پاکستان مسلم لیگ کا ہے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اور کسی کی جرات نہیں کہ اسکی طرف نظر اٹھاکر دیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر طرح کہ مقدمات کا ملک میں رہ کر مقابلہ کریں گے اور کسی صورت ملک سے نہیں بھاگیں گے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment